تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 483 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 483

کا قدم اس مقام پر ستلج اور بیاس کے پار پہنچ جاتا۔یہ جملہ امکانات لازما جناب پنڈت صاحب کے لئے پریشانی اور اذیت کا موجب تھے جناب پنڈت صاحب کے ذاتی تعلقات لارڈ مونٹ بیٹن کے ساتھ نہایت گہرے دوستانے کے تھے اور اب یہ حقیقت مسلم ہو چکی ہے کہ لارڈ مونٹ بیٹن جناب قائد اعظم کے ہاتھوں بہت آزردہ تھے کیونکہ جناب قائد اعظم نے یہ تجویز رد کر دی تھی کہ آزادی حاصل ہونے پر وہ پاکستان اور بہندوستان دونوں کے گورنر جنرل ہوں۔اگر جناب پنڈت صاحب نے امپائمہ کی تجویز کردہ لائن کی اطلاع پا کر فیروز پور اور زیرہ کی تحصیلوں کے پاکستان میں شامل کئے جانے پر لارڈ مونٹ بیٹن کے پاس پر زور احتجاج کیا ہو اور کہر دیا ہو کہ اس صورت میں ہم تقسیم کے تمام منصوبے ہی کو سرے سے رو کر دیں گے تو کوئی تعجب کی بات نہیں۔لارڈ مونٹ بیٹن کو اس صورت میں اپنی تمام کوششوں کی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا اور آزاد ہندوستان کا گورنر جنرل بنتا بھی ایک خواب ثابت ہوتا جو شر مندہ تعبیر نہ ہوا۔امپائر کے فیصلے کی اطلاع تو انہیں پہلے سے ہی تھی۔جناب شیخ دین محمد صاحب کو جو کاغذ جناب شیخ محمد منیر صاحب نے دیا یا دکھایا تھا وہ اس امر کی شہادت ہے کہ بعد بندی کی لائن امپائر کے ہندوستان پہنچنے سے پہلے طے پا چکی تھی اور یقیناً لارڈ مونٹ بیٹن کے ایما اسے طے پائی ہوگی جناب پنڈت صاحب کے احتجاج کے نتیجے میں امپائر کو اس ترمیم پر رضامند کر لیتا کوئی مشکل امر نہ تھا۔لارڈ مونٹ بیٹن کی طرف سے یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ حد بندی کے فیصلہ کے اعلان سے قبل انہیں فیصلے کا کوئی علم نہیں تھا اس بیان کے قبول کرنے کے رستے میں بعض مشکلات ہیں :۔۱- امپائمہ کی لاہور میں حوزہ پروانہ توطوفان گرد کی وجہ سے ترک ہوئی کس نے تجویز کی تھی اور اس کی کیا غرض تھی ؟۔اس پروانہ کی سمت اور حدود وہی تجویز کی گئی تھیں جو حد بندی کی اس لائن کی تھیں جو گورنر جنرل کے پرائیویٹ سکوڈی نے مغربی پاکستان کے گورنر کو بتائیں اور جین کے متعلق کہا گیا یہ حد بندی کا فیصلہ ہے جن کا اعلان اڑتالیس گھنٹے کے اندر ہو جائے گا۔آپ اپنے حاکم پولیس کے مشورے کے ساتھ اس کے عملی نفاذ کی تجویز تیار کرلیں۔یہ توارد کیسے ہوا ؟ پرواز کی سمت اور حدود کس نے تجویز کی تھیں اور کس غرض کے لئے تجویزہ کی تھیں؟ ۳۔امپائر کے فیصلے کا اعلان اپنے وقت پر کیوں نہ ہوا ؟ آٹھ دن کی تاخیر کی کیا وجہ تھی ؟