تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 27
۲۷ حیات کی حیثیت رکھتی تھی۔حضرت امیر المومنین کے ارشادات کے پیش نظر اس امر کا التزام کیا جاتا تھا۔کہ ہوسٹل میں ایسی فضا قائم ہو جائے کہ بجائے اس کے کہ سپرنٹنڈنٹ یا ٹیوٹر طلباء کو ان کی کسی غلط روش یا بے راہروی پر نوٹس لیں لڑکے خود ہی ایک دوسرے کو نصیحت کریں۔اسی ابتدائی دور میں اردو اور انگریزی تقاریر کی مشق کے لئے فضل عمر پوسٹل یونین کی نیوڈالی گئی حسین کا باقاعدہ افتتاح حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے فرمایا اور اس کے ابتدائی اجلاسوں میں حضرت چودھری محمد ظفر اللہ خاں صاحب بالقابہ ، حضرت چوہدری ابوالہاشم خان صاحب اور حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے بھی خطاب فرمایا۔انہی دنوں بزم من بیان کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ہوسٹل یونین کی طرف سے مختلف زبانوں میں ترجمہ قرآن کے لئے وعدے بھجوائے گئے۔یونین کے اجلاسوں میں زندگی وقف کرنے کی تحریک کی گئی نیز تقر امیرالمونین کے تازہ ارشادات و فرمودات اور دیگر جماعتی مطالبات طلباء کے سامنے دوہرا کر ان کو لبیک کہنے کی تلقین کی جاتی تھی۔پٹیل کے سب سے پہلے ٹیوٹر پر وفیسر صوفی بشارت الرحمن صاحب ایم۔اے مقرر ہوئے۔چوہدری محمد علی صاحب ایم۔اے سپرنٹنڈنٹ فضل عمر پوسٹل اپنے ایک غیر مطبوعہ بیان ( مورخه نبوت اومیری ہر مہیش میں ہوسٹل کے ابتدائی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں :۔ہوسٹل کا قیام گیسٹ ہاؤس دارالا نوار والی عمارت میں عمل میں آیا۔ایک کمرے میں دفتر تھا۔وہی سٹور تھا۔وہیں میں رہتا تھا۔چند روز تو کھانا لنگر سے آیا پھر کھانا ہم خود پکانے لگے۔ہمارے پہلے باورچی غلام محمد صاحب تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے حضرت ام المونین یعنی اللہ تعالیٰ عنہا تقریباً روزانہ حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالے کی کو بھی پیدل مع خادمات تشریف لے جایا کرتی تھیں اور برقعے کے ساتھ چھتری بھی استعمال فرمایا کرتی تھیں۔دو تین دن تو ہم حجاب میں رہے۔ایک دن ہمت کر کے راستے میں گیسٹ ہاؤس کے سامنے قطار باندھ کر کھڑے ہو گئے اور سلام عرض کرنے کی سعادت حاصل کی۔ایک ایک کا نام اور پتہ دریافت فرمایا نیز پو چھا کہ کھانے کا کیا انتظام ہے۔بعرض ة اخبار الفضل میں بھی گاہے گا ہے اس یونین کی سرگرمیوں کی خبریں شائع ہوتی رہی ہیں ، رپورٹ فضل عمر پوسٹل از ہجرت امنی به میش تا ماه مسلح جنوری به پیش و نوشته پتو پدری محمد علی صاحب ایم۔اے) سے ملخصا۔اصل رپورٹ تعلیم الاسلام کالج کے ریکارڈ میں موجود ہے۔۲۱۹۴۵