تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 350
۳۳۹ بعد کے حالات سے یہ بھی ترشح ہوتا ہے کہ ممکن ہے کانگریس کے بعض عناصر نے وفد کے منصوبے کو تسلیم کرنے کی تائید اس توقع میں کی ہو کہ مسلم لیگ اسے رو کر دے گی اور وند کی ناکامی کی ذمہ داری لینگ پر ڈالی جاگی جس کے نتیجے میں برطانوی حکومت کی نظروں میں پاکستان کا مطالبہ کمزور ہو جائے گا۔جب لیگ نے وفد کا منصوبہ تسلیم کر لیا تو ان عناصر کا اندازہ غلط ثابت ہوا۔اور انہوں نے منصوبے کو نا کام کرنے کی راہیں تلاش کرنا شروع کیں۔بہر صورت آخر نتیجہ یہ ہوا کہ ہر صاحب فہم کی نظر میں وفد کی ناکامی کی ذمہ داری کانگریس پر عائد ہوئی اور پاکستان کا مطالبہ مضبوط تر ہو گیا۔لیکن اس مقصد تک پہنچنے کا پہلا مرحلہ جب یہ قرار دیا گیا کہ حکومت کے اختیارات صوبائی حکومتوں کو تفویض کئے جائیں گے تو پنجاب کے حالات کے پیش نظر میری طبیعت نہایت کرب میں مبتلا ہوئی۔جناب سر سکندر حیات خاں صاحب کی وفات کے بعد جناب ملک سر خضر حیات خان صاحب پنجاب میں وزیمہ اعظم ہوئے۔یہ جناب سردار صاحب کے رفقار میں سے تھے اور ان کی جگہ یونینسٹ پارٹی کے سربراہ ہوئے۔لیکن یونینسٹ پارٹی کے عناصر میں جلد جلد تبدیلی ہو رہی تھی۔پارٹی کی رکنیت میں بتدریج مسلم عنصر کم ہو رہا تھا اور غیر مسلم عنصر بڑھ رہا تھا صوبے میں مسلم لیگ کی تنظیم مضبوط ہو رہی تھی۔اور لیگ کا رسوخ بڑھتا جا رہا تھا۔یہانتک کہ لیگ نے عدم تعاون کے ذریعے یونینسٹ پارٹی کو حکومت سے بر طرف کرنے کی کوشش کی۔اس کوشش میں تو لیگ بظاہر کامیاب نہ ہوئی لیکن لیگ کی وقعت رائے عامہ میں بہت بڑھ گئی اور شہری حلقوں میں خصوصاً لیگ کا اثر ہر جگہ پھیل گیا۔جناب قائد اعظم نے اس سے قبل ہی جناب ملک صاحب پر زور دینا شروع کیا تھا کہ وہ لیگ میں شامل ہو کر اور لیگ سے مل کو کام کریں لیکن وہ ایسا کرنے پر آمادہ نہ ہوئے۔انہوں نے سکندر جناح پیکٹ کی آڈینے کی کوشش کی لیکن جناب قائد اعظم نے اُسے ٹھکرا دیا۔جناب ملک صاحب کا موقف تھا کہ پاکستان کا مطالبہ مرکز سے متعلق ہے اور ہم سو فیصدی اس کی تائید میں ہیں۔لیکن صوبے کے حالات کے پیش نظر یونینسٹ پارتی جو ایک غیر فرقہ وارانہ پارٹی ہے اور جس کی تشکیل اقتصادی مقاصد کی بناء پر رکھی گئی تھی اور انہیں ما کے حصول کے لئے وہ کوشاں رہی ہے، ایک موزوں پارٹی ہے اور مسلم حقوق کا بخوبی تحفظ کر سکتی ہے اور کرتی ہے۔اسی کشمکش کے دوران میں برطانوی وزیرا عظم کا بہ فروری سائے کا اعلان ہو گیا جس کا ایک