تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 55
۵۵ خواجہ کا لفظ لکھنے لگے، چند سال قبل احمدیہ سپلائی سٹیر کے نام سے قادیان میں ایک کمپنی جاری کی جس کا آخر میں دیوالہ نکال دیاگیا اور کمپنی کے حصہ دار اور کمپنی سے لین دین کرنے والے کئی لوگ شکائتیں لئے نظارت امور امہ کے پاس گئے اور تحقیقات شروع ہو گئی۔ابھی یہ معاملہ پل ہی رہا تھا کہ ان صاحب نے یونس کارپوریشن کے نام سے ایک خفیہ کمپنی بنائی اور ملازمت کے خواہشمند لوگوں سے بعض مالی شرائط پر درخواستیں طلب کیں اور منی آرڈر اور درخواستیں بھی ایک دوسرے شخص کے نام پر منگوانے لگے اور خط و کتابت بھی ایک دوسرے شخص کے پتہ پر کرتے رہے۔نظارت امور عامہ کو جلد ہی اس کمپنی کا پتہ چل گیا اور شکایات کی تحقیق کرنے پر صاف کھل گیا کہ یونس کارپوریشن کا قیام محض حصول زر کے لئے عمل میں لایا گیا ہے۔غرض ایک سال سے ان صاحب کی بد معاملگی ، نادہندگی اور کوئی جائزہ معاش پیدا نہ کرنے کی متعدد شکایات موصول ہوئیں۔تحقیقات سے ان کے ذمہ مطالبات درست ثابت ہوئے اور انہوں نے تحریری وعدے ان کی ادائیگی کے لئے نظارت سے کئے مگر عملاً ان سے کوئی وصولی نہ ہوئی۔اسی اثناء میں ان کی اہمی یلجہ نے ۲ ستمبر ۳۶ مہ کو نظارت سے درخواست کی کہ مجھے خرچ کی بہت تنگی رہتی ہے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جن کے اخراجات پریشان کرتے رہتے ہیں۔کوئی معین صورت گزارہ کی نہیں۔میرے خاوند عرصہ دراز سے بیکار ہیں۔چاہیئے کہ حضرت امیر المومنین یا نظارت امور عامہ کی طرف سے انہیں کوئی روزگار کرنے کے لئے کہا جائے۔اگر ایسا ہو جائے تو یہ میری صحیح اعداد ہوگی ہے ان صاحب کو مختلف طریق اور مختلف مواقع پر سمجھایا گیا کہ بیکار رہنے کی عادت اچھی نہیں۔لیکن ان پر کوئی نصیحت کارگر نہ ہوئی بلکہ اس کا رد عمل یہ ہوا کہ انہوں نے قادیان ہی میں انجمن استاد عالمین کے نام سے دھاگوں کی ایک خفیہ انجین قائم کرلی۔اور اس کا پتہ ایک غیر معروف گاؤں دنیال ڈاکخانہ سموال براستہ علم ظاہر کرنے لگے۔انجین کا نام خفیہ رکھا جاتا۔اور لوگوں کو اپنی خوا میں بتاتے اور ان سے رتھیں اور نذرانے وصول کر کے دعائیں کی جائیں۔یہی نہیں۔اس پارٹی کے ممبر مسجد کے قرب میں ہونے کے باوجود لوگوں کو مسجد میں جانے سے روکتے تھے اور کہتے تھے کہ سجد میں تو کسی نمازیں پڑھی جاتی ہیں جن سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔اپنی بیٹھک ہی کو مسجد کیوں نہ بنائیں اور یہاں لمبی لمبی نمازیں پڑھ کر خدا تعالے کا قرب حاصل کریں۔عبد الواحد خان صاحب (پسر حافظ ملک نے مزید یا تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو رسالہ " اہم شہادات مرتبہ مہتم نشر و اشاعت نظارت اصلاح و ارشاد ربوه : له الفضل ۱۵ هجرت / مئی میرا این صفحه ۰۵ سے اسی نام کا ایک ٹریکٹ بھی شائع کیا گیا تھا۔+ کے اہم شہادات صفحه ها ( ناشر مہتم نشر و اشاعت نظارت اصلاح و ارشاد ربوه ) +