تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 629 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 629

부이 موجب برکات ہونے کی بشارت دی۔چنانچہ حضرت سیدنا الصلح الموعود خود فرماتے ہیں :- " جب ہم لدھیانہ جا رہے تھے تو اس روز بارش ہو رہی تھی۔رستے خراب تھے۔نہر والوں نے بھی انکار کر دیا کہ ہم دروازہ نہیں کھول سکتے۔غرض ایسی حالت ہو گئی کہ میں ڈرتا تھا کہ شائد ہمارا جلسہ بھی ہو سکے یا نہ ہو سکے۔مگر اسی حالت میں مجھے الہام ہوا " بہت سی برکتوں کے سامان کروں گا آخری لفظ کے متعلق مجھے مجھے طور پر یاد نہیں رہا کہ کرونگا " تھا یا " ہونگے " تھا۔بہر حال الفاظ یہ تھے کہ بہت سی برکتوں کے سامان کرونگا " یا "بہت سی برکتوں کے سامان ہوں گے" میں حیران ہوا کہ حالت تو یہ ہے کہ بارش ہو رہی ہے اور نہر والے بھی راستہ نہیں دے رہے اور اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ بہت سی برکتوں کے سامان کروں گا۔یہ الہام لدھیانہ جاتے ہوئے راستہ میں ہی مجھے ہوا ہے کرام حضرت خلیفہ اسیح الثانی المصلح الموعو نجلس میں شمولیت کیلئے المصلح الوجود کا دھیان میں ورود قادیان سے بذریعہ کار لدھیانہ پہنچے اور دار البیعت میں دُعا کرنے کے بعد ساڑھے تین بجے کے قریب جلسہ گاہ میں تشریف لائے جو بھدروڑ ہاؤس کے وسیع میدان میں شامیانوں کے نیچے تھی۔اس وقت عوام کا ایک بہت بڑا جھمگٹا جو سارا دن ادھر ادھر منڈلاتا رہا تھا جلسہ گاہ کے پاس ہی کھڑا شور مچارہا تھا۔حضور کے جلسہ گاہ میں پہنچتے ہی تقاطر شروع ہو گیا اور جب حضور نے ظہر کی نماز پڑھانا شروع کی تو موسلا دھار بارش ہونے لگی۔اسی حالت میں حضور نے ظہر و عصر کی نمازیں پڑھائیں جو نہایت خشوع خضوع اور اطمینان کے ساتھ ادا کی گئیں۔اس وقت خوب زور کی بارش ہو رہی تھی اور شور و شر کرنے والوں کا ہجوم بالکل منتشر ہو چکا تھا۔نمازوں کے بعد حضور نے ارشاد فرمایا۔دوست اپنی اپنی جگہ بیٹھے رہیں۔اب جلسہ شروع ہوتا ہے۔چنانچہ ایسی حالت میں جبکہ زور کا مینہ برس رہا تھا اور نیچے کہیں تھوڑا کہیں زیادہ پانی بہہ رہا تھا اور کپڑے بھیگ رہے تھے نہ صرف تمام احمدیوں نے نہایت درجہ اخلاص و عقیدت کے ساتھ کار روائی منی بلکہ بہت سے معزز غیر احمدی مسلمان حتی که غیر سم شنا بھی نہایت صبر و سکون اور دلجمعی اور اطمینان کے ساتھ جلسہ کے آخر تک بیٹھے رہے۔حضر امیر المومنین کا زندگی بخش خطاب جس کا افتاح تلاوت قرآنکریم سے کیا گیا جوحضرت صاحبزادہ مرا جلسہ ناصر احمد صاحب نے فرمائی اس کے بعد حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب درد نے مختصر تقریر کی اور پھر حضرت خلیفہ اسیح الثاني الصلح الموعود نے حسب سابق سورۃ فاتحہ اور له " الفضل " ۲۵ احسان جون پیش صفر ۲ کالم ۲-۳ ہے ۶۱۹۴۴