تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 615 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 615

۵۸۸ وغیرہ سے لے کر مشرق کے انتہائی کناروں یعنی چین اور جاپان وغیرہ تک اللہ تعالیٰ نے مجھے اسلام کا نام اور اس کی تعلیم پہنچانے کی توفیق عطا فرمائی۔اسی طرح ایشیاء اور یورپ کے مختلف علاقوں میں اللہ تعالیٰ نے میرے بھیجے ہوئے مبلغین کے ذریعہ لوگوں کو اسلام اور احمدیت میں داخل ہونے کی توفیق عطا فرمائی اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی جس پیک میں اللہ تعالیٰ نے آپ سے یہ وعدہ فرمایا تھا کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں پہنچاؤں گا" اور ساتھ ہی آپ کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی جس میں آپ نے فرمایا تھا کہ میرا ایک لڑکا ہوگا جو زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا جس کے معنے یہ تھے کہ وہ پہلی پیشگوئی جو زمین کے کناروں تک تبلیغ پہنچنے کے ساتھ تعلق رکھتی ہے وہ میرے اس لڑکے کے ذریعہ پوری ہوگئی جس نے زمین کے کناروں تک شہرت حاصل کرتی ہے۔اب ہر شخص غور کر کے دیکھ لے کہ وہ کونسا ہاتھ تھا جس نے حضرت مسیح موعود علی اسلام کی تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ؟ وہ کونسا ہاتھ تھا جس نے اس تبلیغ کو اس وقت تک دنیا کے کناروں تک پہنچنے سے روکے رکھا جب تک وہ لڑکا ظاہر نہ ہو گیا ؟ اور پھر وہ کونساہاتھ تھا جس نے میرے مبلغوں کے ذریعہ جاپان سے لے کو شمالی امریکہ تک تمام دنیا میں اس سلسلہ کو پھیلانا شروع کر دیا۔بلکہ ہر ملک کے افراد کو اس میں داخل ہونے کی توفیق عطا فرمائی۔ان میں ہزاروں ایسے لوگ ہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سننا بھی گوارا نہیں کرتے تھے مگر اب وہ آپ پر درود اور سلام بھیجتے ہیں اور صبح شام آپ کے مدارج کی بلندی کے لئے دعائیں کرتے ہیں ہزاروں ایسے ہیں جو خدا تعالیٰ کے نام تک سے نا آشنا تھے مگر خدا تعالے میرے ذریعہ سے ان لوگوں کو اپنے آستانہ پر لے آیا۔صرف خدا کا ہی ہاتھ تھا جس نے تمام روگوں کو دور کیا اور صرف تعدرا کا ہی ہاتھ تھا جس نے اپنے کلام کو پورا کرنے کے لئے زمین کے کناروں تک اسلام اور احمدیت کا نام میرے ذریعہ سے پہنچایا۔پس یہ پیشگوئی جس مقام سے کی گئی تھی اسی مقام کے سامنے کھڑے ہو کر یہ اعلان آپ لوگوں کے سامنے کر دیا گیا ہے تاکہ آپ لوگ گواہ رہیں کہ خدا کی یہ پیشگوئی پوری ہو گئی" نیز فرمایا :- میں اُن لوگوں کو جو ابھی جماعت میں شامل نہیں تو یہ دلاتا ہوں کہ مغرب کے کناروں سے مشرق کے الفضل وار تبلیغ فروری به بیش صفحه ۳ کالم ۱ - ۰۲