تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 595 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 595

م که جماعت کے علماء اور واقفین اور مدرسہ اور جامعہ کے طلبہ بھی اچھی طرح کمیونسٹ تحریک کا مطالعہ کریں اور اُن کے جوابات سوچ چھوڑیں اور اگر کسی امر کے متعلق تسلی نہ ہو تو میرے ساتھ بات کر لیں۔اسی طرح کا بچوں کے پروفیسروں اور سکولوں کے اساتذہ کو چاہیے کہ کمیونسٹ تھریک کے متعلق اپنا مطالعہ مسیح کریں اور اگر کوئی کمی رہ بھائے تو مجھ سے مل کر ہدایات لے لیں اور اس رنگ میں اس تحریک کے متعلق جوابات سوچ رکھیں کہ ان کا پوری طرح سے رو کر سکیں۔یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ زیادہ مقابلہ ہمار کمیونسٹوں سے ہی ہے۔انہوں نے دہریت کو مذہب کے طور پہ بنا لیا ہے۔خدا تعالیٰ سے یہاں تک منہبی اور تمسخر کیا جاتا ہے اور ایسے ڈرامے کھیلے جاتے ہیں جن میں خدا تعالے کو نعوذ باللہ محرم کی حیثیت سے پیش کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس کی وجہ سے نعوذ باللہ دنیا میں سب فساد اور خرابی پیدا ہوئی اور پھر کمیونسٹ حج خدا تعالے کو نعوذ باللہ پھانسی کی سزا دیتا ہے کہ میں اس پتلے کو پھانسی کی سزا دیتا ہوں کیونکہ اس کے وجود کے خیال کی وجہ سے دنیا میں تمام خرابی پیدا ہوئی ہے۔پس یہ ایسی تحریک ہے جس نے دہریت کو۔۔۔مذہب کے طور پر پیش کیا ہے اور جو اندر ہی اند رفتنہ اور فساد پیدا کرنے والی اور امن کو برباد کرنے والی تحریک ہے۔اور اس کی تمام کامیابی عارضی اور سطحی ہے۔موجودہ جنگ کے بعد اس تحریک کا گلی طور پر دنیا کو مقابلہ کرنا ہوگا اور یہی وہ آخری لڑائی ہوگی جوف ہری لحاظ سے سیاسی وجوہ کی بناء پر لڑی بھائے گی۔مگر خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ لڑائی مذہب کی تائید کے لئے ہوگی۔پس کمیونسٹوں کا بعض دوسری حکومتوں کے ساتھ جو اتحاد ہے یہ ہمیشہ کے لئے نہیں چل سکتا۔اس جنگ کے بعد جلد یا بدیہ اس تحریک کے ساتھ کو بظاہر سیاسی وجوہ کی بنار پر لڑائی ہو گی مگر وہ لڑائی ایسی ہوگی کہ خدا تعالئے دوسروں کو آگے کر کے مذہب کے لئے راستہ کھول دے گا۔غرض یہ جنگ تو بہر حال ہوتی ہی ہے مگر اس وقت تک کہ خدا تعالے کوئی ایسی صورت پیدا کرے ہمیں ہوشیار ہو جانا چاہیئے۔جو لوگ مسائل سے اچھی طرح واقف نہیں ہوتے یا نٹے اور کچے ہوتے ہیں اس قسم کے دھوکہ میں آجاتے ہیں۔پس جماعت کے علماء، فقہاء ، اساتذہ اور پروفیسروں کو چاہیے کہ اس قسم کی تحریکات کی تفصیلات سے پوری طرح واقف ہوں تاکہ نوجوانوں کی صحیح راہنمائی کر سکیں ا " " الفصل ۲۵ فتح / دسمبر ليه مش صفحه ۳-۰۴ به