تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page vi of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page vi

جماعت احمدیہ کی تاریخ کا یہ دور جو اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا اولین دور ہے اپنی قدر وقیمت کے لحاظ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے صحابہ رضوان اللہ علیہم، تابعین اور تبع تابعین کی تاریخ کے بعد دنیا کی ہر دوسری تاریخ سے زیادہ بلند مرتبہ اور ذی شان ہے۔اور یقینا اس لائق ہے کہ مقدور بھر کوشش کے ساتھ اس کے تمام حسین خد و خال کو علمی اور عملی دونوں لحاظ سے زندہ رکھا جائے۔میری دُعا ہے کہ اللہ تعالے ادارۃ المصنفین کو یہ مقدس فریضہ کما حقہ اعمدگی اور احتیاط کے ساتھ سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور ہر قدم پر ان کا رگھستان کی راہ نمائی فرمائے جو اس عظیم الشان خدمت پر مامور ہیں۔جماعت کے تمام ذی استطاعت اصحاب کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اس قیمتی سرمایہ کو اپنے گھروں اور سینوں میں محفوظ کرنے کی کوشش کریں خود بھی اس سے استفادہ کریں اور اپنے اعزاء اور اقرباء کو بھی اس سے استفادہ کرنے کی پر زور تحریک کریں۔موجودہ زمانہ میں اس امر کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی ہے کہ ہماری نئی نسل اپنے اسلاف کے کارناموں ، اخلاق اور اطوار سے پوری طرح واقف ہو اور ان تمام نیک روایات کو اپنے کردار میں محفوظ کرے جن کے باعث ہمارے بزرگ، اسلامت آسمان ہدایت کے روشن ستارے بنے ہوئے تھے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فرائض کو سمجھنے اور پوری طرح ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔والسلام شما کسان کے ظفر اللہ خان