تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 463 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 463

۴۵۲ حضرت مفتی محمد صادق صاحب کو اخبار "بدر" کے مدیر کی حیثیت سے اس عہد مقدس کے حالات محفوظ کرنے کا شرف حاصل ہوا۔علاوہ ازیں حضرت مفتی صاحب نے دسمبر میں ذکر جیب کے نام سے ۲۴۰ صلوات پرمشتمل ایک نہایت ایمان افروز کتاب شائع فرمائی جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مبارک زمانہ کے اہم واقعات درج کئے جو سلسلہ احمدیہ کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ماه نبوت نومبر اہ مہش کا ذکر ہے کہ سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی رضا کی خدمت میں یہ اطلاع ۶۱۹۴۳ پہنچی کہ کسی نوجوان سے ایک مجلس میں یہ سوال کیا گیا کہ کتاب " ذکر حبیب کے بارہ میں اُس کی کیا رائے ہے، اور حضرت مفتی صاحب کو ایک مورخ کی حیثیت سے وہ کیا سمجھتا ہے ؟ اس پر اس نے جواب دیا کہ میں حضرت مفتی محمد صادق صاحب کو ایک مؤرخ کی حیثیت سے سند نہیں مانتا۔اُن کا حافظہ اس قسم کا نہیں کہ کسی کے سوانح لکھنے کے وہ قابل ہوں بے حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رض نے 9 ارنبوت / نومبر پر پیش کو ایک مفصل خطبہ جمعہ میں اس حرکت پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حضرت مفتی محمد صادق صاحب احضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی اور حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی رنہ کو اس عظیم خدمت پر خراج تحسین ادا کیا کہ انہوں نے سلسلہ احمدیہ کی تاریخ محفوظ کرکے جماعت احمدیہ پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔چنانچہ حضور نے فرمایا :- اس وقت صرف چند لوگ ایسے ہیں جن کے ذریعہ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کے نسان کی باتیں مل سکتی ہیں مفتی صاحب میں شیخ یعقوب علی صاحب ہیں۔بڑے بڑے تو یہی ہیں۔جو ایڈیٹر بھی تھے اور جن کو کثرت سے آپ کی باتیں سننے کا موقعہ ملا تیسرے پیر سراج الحق صاحب مرحوم تھے۔ان کو بھی خوب باتیں یاد تھیں مفتی صاحب اور شیخ یعقوب علی صاحب بدر اور الحکم کے ایڈیٹر تھے۔اور مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اُن پر بعض دفعہ ناراضگی کا اظہار بھی فرمایا کرتے تھے۔آپ فرماتے تھے کہ یہ تو ہمارے لئے اس طرح ہیں جس طرح مردہ کے لئے منکر نکیر ہوتے ہیں۔ہم یونہی بات کرتے ہیں اور یہ چھاپ دیتے ہیں اور دشمن پیچھے پڑ جاتے ہیں۔مگر با وجود اس کے آپ اُن کی بہت قدر کرتے تھے مفتی صاحب کو تو آپ اپنے خاص صحابہ میں شمار کیا کرتے تھے۔اسی طرح شیخ یعقوب علی صاحب بھی آپ کے بڑے مقرب اور پیارے تھے۔پس ان لوگوں کے متعلق یہ کہنا کہ یہ غیر مستند ہیں علم تاریخ بو الفضل هم با ظهور اگست بیش صفحه ۲ کالم ۱ +1440