تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 462
۴۵۱ ہے جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ نازل فرمائی اور یہ میں اس سال خطبات میں بھی بیان نہیں کر سکا۔سال میں کچھ ماہ میں بیمار رہا ہوں اور کچھ ماہ نیم بیمار۔گویا آدھا وقت تو یوں ضائع ہو گیا۔اور اب تو صحت بھی ایسی ہوتی ہے کہ پورا کام نہیں ہو سکتا۔پہلے جہاں ۱۷ - ۱۸ گھنٹے کام کر لیتا تھا۔اب کچھ سات گھنٹے بھی نہیں کر سکتا۔اور اس طرح سال کے تین ماہ ہی رہ جاتے ہیں۔اور وہ بھی نیم بیمار کے۔اور اس قلیل وقت میں سے بھی اگر اور ضائع ہو۔تو کام کی کیا صورت ہو سکتی ہے۔اچھی طرح یاد رکھو کہ اسلام پر ایسا دور آنے والا ہے جب اسلام کفر سے آخری ٹکر لے گا۔اور یہ زمانہ ان سامانوں کے جمع کرنے کا ہے جن سے عیسائیت اور دوسرے مذاہب کو پاش پاش کر دیا جائے۔اگر یہ سامان جمع نہ ہوئے تو لڑائی کا یہ پہلو نمایاں طور پر کمزور رہ جائیگا۔گو اللہ تعالے معجزانہ فتح دے دے تو اور بات ہے۔پس اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ جس جس کو اللہ تعالٰی نے اپنے کلام کی جتنی جتنی سمجھ دی ہے۔اس کے مطابق اسلامی علوم کو محفوظ کر دیا جائے۔ورنہ جو جو لغویات اسلام کی طرف منسوب کی گئی ہیں۔ان سے بہت زیادہ گرامی پھیلنے کا اندیشہ ہے اور آنے والی نسلیں اس صداقت سے محروم رہ جائیں گی جو حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام نے ظاہر کی ہے۔پس میں پھر ایک دفعہ احباب جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ اب یہ حالت ہے کہ میرا نصف سے زیادہ وقت بیماری میں صنائع ہو جاتا ہے اور جو نصف وقت رہتا ہے اس میں کمزوری کی وجہ سے زیادہ کام نہیں کر سکتا۔اس لئے دوستوں کو چاہیے کہ ان باتوں میں عقل و خرد سے کام لیں اور اسلام سے محبت کا ثبوت دیں اور میرے وقت کو خواہ مخواہ ضائع ہونے سے بچائیں۔ورنہ یہ مت سمجھیں کہ یہ باتیں برکت دینے والی ہیں۔ایسی باتیں برکت دینے والی نہیں بلکہ اللہ تعالنے کی ناراضگی کا موجب ہو جایا کرتی ہیں۔یہ میرے ساتھ محبت کا اظہار نہیں بلکہ تکلیف دینے والی باتیں ہیں" ہے لمومنین کیلو سے سلامیہ کی تاریخ سلسلہ احمدیہ کے پہلے مورخ حضرت شیخ یعقوب علی منصات " عرفانی نے گر شیار" الحکم اور متعدد تالیفات کے ذریعہ محفوظ کرنے والے تین بزرگوں کی خراج تحسین سے تاریخ احمدیت محفوظ کرنے کا عظیم کارنامہ انجام دیا تو "الفضل قادیان ۱۴ نبوت / نومبر صفحه ۳ به