تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 449 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 449

۲۷۳۸ صوبہ میں قحط شروع ہوا۔ان اصحاب نے جماعت احمدیہ کلکتہ کے دوسرے مخلص احمدیوں مثلاً میاں محمد حسین صاحب آن کینٹل موٹر ہاؤس ، میاں محمد نسین صاحب ، میاں نذر محمد صاحب ، بہار الحق صاحب ، سید ہمایوں جاہ صاحب، مولوی ظفر احمد صاحب (معتمد بقدام الاحمدیہ کلکشا کے تعاون سے قحط زدگان کو کھانا کھلانے کا کام شروع کر دیا۔مگر یہ ایک مختصر اور چھوٹے پیمانہ کی کوشش تھی جس میں وسعت اس وقت ہوئی جب حضرت میر محمد اسحاق صاحب ناظر ضیافت قادیان نے ۳۱ ظہور اگست میش کو بذریعہ الفضل" کلکتہ کے احمدی دوستوں سے خطاب“ کے عنوان سے اپیل کی کہ میرا دل چاہتا ہے کہ عزیزم مرزا ظفر احمد صاحب سلمہ اللہ جو کلکتہ میں ایک معزز عہدہ پر فائز ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کے پوتے ہیں جب دفتر سے فرصت پائیں سب آرام اور آسائش چھوڑ کو ڈیل روٹی اور دودھ کی بوتلیں لے کر گلیوں میں دیوانہ وار پھریں اور سڑک پر گرے ہوؤں کے پاس جاویں اور انہیں کہیں کہ میرے مقدس دادا کو اس کے پاک و برتر خدا نے حکم دیا تھا۔يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ العِمُوا الْجَانِعَ وَالمُعتد یعنی اسے خدا کے نبی بھوکوں اور محتاجوں کو کھانا کھلا۔میرا دادا اب اس دنیا میں نہیں اس لئے میں تمہارے پاس اس کا قائم مقام ہو کر آیا ہوں۔منہ کھولو میں تمہارے مند میں دودھ ڈالوں پھر دودھ پی کر بیٹھ جاؤ میں تم کو کھانا کھلاؤں اور آؤ میرے ساتھ چلو نہیں تم کو ٹریم کار میں بٹھا کر ایسی جگہ پہنچا دوں کہ تم وہاں آرام سے زندگی بسر کر سکو۔یہی خواہش میری کلکتہ کے دوسرے احمدی دوستوں سے ہے کہ وہ فرصت نکالیں۔اور کھانے کی چیزیں بالخصوص دودھ ضرور لیں کیونکہ یہ ٹھوک اور پیاس دونوں کا علاج ہے۔اور عالی معدہ والوں کے لئے نہایت زندگی بخش غذا ہے۔وہ سڑکوں پر گھومیں اور غیر احمدیوں سے بڑھ کر ہندوؤں سے بڑھ کر ، سرکاری افسروں سے بڑھ کر ہیو اسمتی والوں سے بڑھ کر، غرض دنیا کے ہر کارکن سے بڑھ کہ محنت سے ، مشقت سے ، تکلیف سے گر شوق اور محبت سے ، بھوکوں ، قحط زدہ لوگوں ، سڑکوں پر مرنے والوں کو دودھ پلا دیں اور کھانا کھاویں اور پھر اُن کے بہترین مستقبل کا انتظام کر دیں۔کیونکہ دنیا کے لوگ شہرت کے لئے یا تنخواہ کے لئے یا قومی ہمدردی سے یا طبیعی اور فطری رافت کی وجہ سے یہ کام کرتے ہیں۔مگرتم فدا ہاں زندہ خدا کے لئے یہ کام کرتے ہو۔پس تمہارا کام دوسروں سے بڑھ کر ہونا چاہیے ہے لے " الفضل لیوک رستش نیز " الفضل ۲۱-۲۲ تبوک استمر لسه مش صفحه ۱۳۲۳ سبق +19 بر مش حتہ کالم ۲۰۱ ۶۱۹۴۳