تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 338
۳۲۸ اور اُن کی آخری خواہش اور تمنا بھی یہی تھی کہ کاش وہ فنا ہو جائیں وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں۔گر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر کوئی آنچ نہ آئے۔ایک صحابی کو کچھ لوگ قید کر کے لے گئے اور نگہ والوں کے پاس بیچ دیا۔مگھر والوں کا کوئی آدمی کسی مسلمان کے ہاتھ سے مارا گیا تھا۔اور وہ اُس کے بدلہ میں کسی مسلمان کو مارنا چاہتے تھے اس لئے اُسے خرید لیا۔انہو نے اُس کے گلے میں طوق اور پاؤں میں بیٹریاں ڈالی ہوئی تھی اور قتل کرنے کی تیاریاں کر رہے تھے کہ ان میں سے کسی نے اُس صحابی کو مخاطب کر کے کہا کہ کیا تم یہ پسند نہ کرو گے کہ تم موقت آرام سے اپنے بیوی بچوں میں بیٹھے ہو اور تمہاری جگہ یہاں محمد صلے اللہ علیہ و آلہ و سلم سمار "" قبضہ میں ہو۔اس صحابی نے جواب دیا کہ تم لوگ بڑے بیوقوف ہو جو یہ سوال کرتے ہو۔تم تو یہ کہتے ہو کہ میں یہ پسند کرتا ہوں یا نہیں کہ میں مدینہ میں اپنے بیوی بچوں میں بیٹھا ہوں اور میری جگہ رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم یہاں تمہاری قید میں ہوں میں تو یہ بھی نہیں چاہتا کہ تی اپنے گھر بیٹھیوں اور آ نحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ یتیم کے تلوے میں مدینہ کی گلیوں میں کوئی کانٹ بھی چھے جائے۔پھر ایک صحابی کے متعلق لکھا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک جنگ کے لئے تشریف لے گئے اور وہ صحابی کسی اتفاقی حادثہ کی وجہ سے پیچھے رہ گئے وہ اپنے گھر میں داخل ہوئے اُن کی بیوی بیٹھی تھیں۔دونوں کی باہم بہت محبت تھی وہ صحابی جوش سے پیار کے لئے اپنی بیوی کی طرف بڑھتے مگروہ حقارت سے پیچھے ہٹ گئیں اور کہا کہ تمہیں شرم نہیں آتی کہ محمدرسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم تو لڑائی کے لئے تشریف لے گئے ہیں اور تم بیوی کو پیار کرنے لگے ہو۔یہ بات سنکردہ فوراً باہر نکلے اور جنگ کے لئے چل پڑے۔یہ وہ قربانیاں تھیں جو باوجود اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کے وعدہ کے صحابہ نے آپ کی حفاظت کے لئے کیں۔پس اس میں شبہ نہیں کہ مگر اور ماریہ کی حفاظت کے لئے اللہ تعالے کے وعدے ہیں مگر اللہ تعالے حفاظت کے لئے آسمان سے فرشتے نہیں اتارا کرتا۔بلکہ بعض ناموں کو ہی فرشتے بنا دیتا ہے۔اور اُن کے دلوں میں اخلاص پیدا کر دیتا ہے کہ اُس کے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے ہتھیار بن جائیں۔وہ گو انسان نظر آتے ہیں مگر اُن کی روحوں کو فرشید کر دیا جاتا ہے۔اللہ تعالے نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کی راہ میں شہید ہو جائے