تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 224 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 224

۲۱۷ کیا جائے۔انسپکٹر صاحب پولیس نے شہادت دی کہ واقعی لال حسین صاحب نے سخت ناروا کلمہ کہا ہے اور احمدیوں کی واقعی وہ تاری کی گئی ہے۔اس پر مجسٹریٹ صاحب نے احراری نمائیندہ شریعت حسین صاحب وکیل کو بلوا کر محکم دیا کہ مولوی لال حسین صاحب یہ الفاظ واپس لیں ورنہ مناظرہ بند کر دیا جائے اور آپ لوگ یہاں سے فوراً پہلے جائیں۔اس پر سائیں لال حسین صاحب نے کھڑے ہو کر کہا کہ میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔اس پر مناظرہ شروع ہوا۔اس مناظرہ کو سننے کے لئے قادیان دارالامان سے بہت سے احباب تشریف لے گئے تھے۔مباحثہ پٹھانکوٹ آریہ سماج پٹھانکوٹ نے اپنے جلسہ کے موقعہ پر اشتہار کے ذریعے تبادلہ خیالات کی عام دعوت دی جسے جماعت احمد یہ دولت پور پٹھانکوٹ نے قبول کرتے ہوئے شرائط مناظرہ ملے کیں اور آریوں کا میلہ ختم ہونے کے دوسرے دن ۱۹ اگست کو پہلے پہر اصول آریہ سماج پچر اور پچھلے پہر اصول احمدیت پر مناظرہ ہوا۔ہر مضمون کے لئے سواتین گھنٹے وقت تھا۔پہلی تقریر میں آدھ آدھ گھنٹہ اور بعد کی تقریریں پندرہ پندرہ منٹ کی تھیں۔پہلے مضمون میں جماعت احمدیہ کی طرف کہا شہ محمد عمر صاحب مولویف افضل مناظر اور مولوی ظہور حسین صحاب مبلغ بخارا پریذیڈنٹ تھے۔آریہ مناظر پنڈت شانتی پرکاش صاحب نے اپنی پہلی تقریر میں دیدوں کے متعلق کہا کہ وہ ابتدائے دنیا میں اُتارے گئے تھے اور اُن میں سائنس کی باتیں ہیں۔پرمیشور کے متعلق اعلیٰ تعلیم ہے وغیرہ جہاشہ صاحب نے اپنی تقریریں بتایا کہ پرمیشور کے متعلق ویدک تعلیم یہ ہے کہ وہ مالوں کو چراتا اور چرواتا ہے۔بسوم رس پیتا ہے اور ایسی مثالوں سے بعض نصائح کی گئی ہیں کہ انسان کو بیان کرتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔ویدوں کے محترف و مبدل ہونے کے ثبوت میں مختلف مثالیں پیش کیں اور مختلف ایڈیشنوں سے دکھایا کہ بعض ویدوں میں سے منتر کے منتر اڈا دیئے گئے ہیں۔اور بعض جگہ نہیں پچیس منتروں تک زائد کر دیئے گئے ہیں۔ویدوں کی تعداد میں اختلاف ہے۔پھر اس میں اختلاف ہے کہ کس پر نازل ہوئے اور ویدک تعلیم کے متعلق مثالوں سے بتایا کہ وہ ہرگز قابل عمل نہیں۔آریہ مناظر نے بہت ہاتھ پاؤں مارے لیکن آخر تک تہاشہ صاحب کے اعتراضات کا قطعا کوئی جواب نہ دے سکا۔قرآن مجید اور سیح موعود علیہ السلام کے الہامات پر بنو اعتراضات پنڈت صاحب نے کئے۔جہاشہ صاحب مکرم نے ان کے تسلی بخش جواب دیئے اور ایسا اچھا اثر ہوا کہ غیر احمدی مسلمانوں نے بھی تعریف کی۔دوسرے مناظرہ میں جماعت احمدیہ کی طرف سے چودھری محمد یار صاحب عارف مناظر تھے۔آپ نے پہلی تقریر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض حوالے جن سے احمدیت اور اسلام کے اصول ایک ہی ثابت ہوتے ہیں سُنانے کے بعد دس اصول جماعت احمدیہ کے بیان کئے مثلاً آپ نے بتایا کہ ہم احسان افضل ۱۹ جون ایش صفحه ۲ ، ايضاً " الفضل ۲۰ احسان جوان ده مش صفحه ۵ :