تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 205 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 205

14A زبان میں موصول ہوا جس کا ترجمہ یہ ہے:۔" آپ کے ہمدردانہ پیغام سے ہم بہت ہی متاثر ہوئے ہیں اور صدر جمہوریہ ترکیہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس کے متعلق آپ کا شکریہ ادا کروں۔کمال گید ملنگ جنرل سیکرٹری انقره " له مصیبت زدگان ترکی کی حالت زار پر اخبار " الفضل " نے متعدد نوٹ شائع کئے اور حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے خاص ارشاد پہ ناظر بیت المال قادیان نے ستم رسیدہ ترکوں کے لئے امدادی چندہ کی اپیل شائع کی جس میں لکھا :۔کسی کی مصیبت میں ہمدردی کرنا ایک عام انسانی جذبہ ہے جس سے کوئی فرد خالی نہیں لیکن سب سے زیادہ اور مناسب اور لازمی طریق پر یہ جذبہ مومنین کی جماعت سے ہی ظاہر ہوتا ہے کیونکہ خدا شناسی کے نور کے باعث شفقت علی خلق اللہ کا رنگ ان پر سب سے زیادہ چڑھا ہوتا ہے۔اس وجہ سے مجھے یقین ہے کہ ہر احمدی نس نے زلزلہ کی اس تباہی کا کچھ بھی حال سنا ہے۔وہ مصیبت زدگان کے لئے ہمدردی کا جوش اپنے اندر ضرور رکھتا ہوگا۔یوں تو بغیر کسی امتیاز مذہب و ملت کے بھی اس قسم کے مصائب و آلام میں اظہار ہمدردی کرنا واجب ہوتا ہے۔لیکن جبس سلطنت اور علاقہ میں یہ تباہی آئی ہے وہ چونکہ اسلام سے نسبت رکھتا ہے اس وجہ سے بھی ان لوگوں سے ہماری ہمدردی دوسروں سے زیادہ ہونی چاہیئے۔پس حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے ماتحت میں اناطولیہ کے مصیبت زدگان کی امداد کے متعلق اپیل کرتا ہوں کہ ہر احمدی اپنی اپنی حیثیت اور حالات کو مد نظر یہ سستے ہوتے ضرور چندہ دنے اور عہدیداران جماعت ہائے احمدیہ اس کا انتظام کریں کہ تمام احمدی افراد سے ان کی حیثیت کے مطابق چندہ جمع کر کے محاسب صدر المین احمدیہ قادیان کے نام پہ امداد مصیبت زدگان اناطولیہ کی مدمیں بھجوا دیں لیکن اس چندہ کی فراہمی اور ترسیل میں بھلہ کوشش کرنی چاہیے۔تا حتی الوسع مرکز سے جماعت کی طرف سے یکجائی کا طور پر ہر وقت مصیبت زدگان کو معتند به رقم امداد کے طور پر بھیجی جا سکے لہ ا الفضل معلم از صلح / جنوری با سایه اش صفحه ۲ کالم ۱۔" له الفضل ۱۳ صلح / جنوری سیاه میش صفحه ۱+ +