تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 168 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 168

141 انہم مضمون کا متعلقہ حصہ درج ذیل کیا جاتا ہے :- حصولی دار السلام کی بعد و جہد میں مجھے جب جیل پہنچایا گیا تو میرے دن مجھے وجوہات نظر بندی تحریر کی شکل میں مہیا کئے گئے۔جن میں میری گذشتہ تین چار برسوں کی تقریروں کے اقتباسات تھے۔اور الزام یہ تھا کہ میں ہندوستان کی حکومت کا تختہ اُلٹ کر اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتا ہوں۔میں حیران تھا کہ مجھے جیسا چھوٹا آدمی اور یہ پہاڑ جیسا الزام۔لیکن مجھے آہستہ آہستہ محسوس ہوا کہ میری تقریری سے کچھ ایسا ہی مفہوم اخذ کیا جا سکتا ہے۔میں نے آپ سے عرض کیا تھا کہ میں بھٹو کا ہوا مسافر تھا جس کی منزل تو متعین تھی لیکن راستہ کا پتہ نہ تھا۔مسلمانوں کی انجمن استحاد المسلمین ہو یا کوئی اور جماعت ان سب کی حالت یہی ہے۔دوسرے دن میں نے تفسیر کبیر کا مطالعہ شروع کیا جو میں اپنے ساتھ لے کر گیا تھا۔تو مجھے اس تغییر میں زندگی سے معمور اسلام نظر آیا۔اس میں وہ سرکھے تھا نہیں کی مجھ کو تلاش تھی تفسیر کبیر پڑھ کر میں قرآن کریم سے پہلی دفعہ روشناس ہوا جیسا کہ آپ نے ارشاد فرمایا ہے۔اپنا مسلک چھوڑ کر احمدیہ جیسی جماعت میں داخل ہونا جس کو تمام علمائے اسلام نے ایک ہو ا بنا رکھا ہے۔کچھ معمولی بات نہیں لیکن حق کے کھل جانے کے بعد یہاں خطرات کی پروا بھی کسی کو نہ تھی تاہم سمجد میں گر کر شب و روز میں نے دعائیں شروع کیں کہ یا اللہ مجھے صراط مستقیم دکھا۔کئی ماہ اسی حالت میں گزر گئے۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میری سجدہ کی زمین آنسوؤں سے تر ہو جاتی تھی۔مجھے یقین ہے کہ میری دعائیں قبول ہوئیں کیونکہ احمدیت کو سچا سمجھنے کے عقیدے میں مستحکم ہو گیا اور قادیان سے حضرت میاں مرزا وسیم احمد صاحب کی خدمت میں ایک خط کے ذریعہ سے میں نے درخواست کی کہ میں بیعت کرنا چاہتا ہوں جواب میں ایک بیعت فارم آیا جو آپ کے ملاحظہ کے لئے منسلک ہے۔میری قید کا بڑا حصہ سکندر آباد جیل میں گزرا۔وہاں کے جیلیں ایک مسلمان اور علم دوست بھی تھے۔قیدیوں کی پوری خط و کتابت ان لوگوں کے علم میں رہتی ہے کیونکہ ان کے دستخط کے بعد ہی قیدیوں کے خطوط روانہ یا حوالہ ہوتے ہیں۔اگرچہ یہ بات کچھ اچھی نہ تھی لیکن جرات کی کمی کے باعث میری یہ کوشش رہتی تھی کہ قادیان کو لکھے ہوئے نیر سے خطوط اس کا جیل کے علم میں آنے پائیں مجلس اتحاد المسلمین حیدر آباد ایک بڑی ہی ہر دلعزیزہ جماعت ہے۔جیل کا عملہ جمعیت حتی کہ