تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 127 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 127

۱۳۴ حضرت امیر المومنین کا ابتدا ہی سے منشاء مبارک تھا کہ درس کے نوٹ نظر ثانی کے بعد کتابی صورت میں شائع کر دیئے جائیں تا حضور کے بیان فرمودہ قرآنی معارف محفوظ ہو جائیں۔حضرت اقدس نے اس غرض کے لئے مولوی محمد اسمعیل صاحب فاضل حلالپوری کو مقرر فرمایا۔حضرت مولوی صاحب کی نگرانی میں سورہ یونس وسُورہ ہود کے تفسیری نوٹ ۲۵۶ صفحات تک طبع ہوئے جس کے بعد عرصہ تک تفسیر کا کام ملتوی رہا۔البتہ جن دوستوں کو تفسیر کے پڑھنے کا از حد شوق تھا انہیں تفسیر کے مطبوعہ صفحات ہی دے دیئے گئے۔حضور نے سالانہ جلسہ ہ پر قرآن مجید کی تفسیر کے جلد شائع کئے جانے کا اعلان فرمایا اور ارادہ کیا کہ قرآن کریم کی تفسیر کا کام ابتدا ہی سے شروع کر دیں۔چنانچہ حضور نے سر رمیش کے آغاز میں ۶۱۹۴۰ بہت محنت اور عرقریزی سے کئی سو صفحے نوٹوں کے تیار بھی کہ لئے مگر پھر خیال آیا کہ اس طریق سے قرآن کریم کی تفسیر کا چھپا ہوا حصہ پڑا رہے گا۔لیکن اگر درس کے نوٹ ترمیم و اصلاح یا اضافہ کے ساتھ شائع کر دیئے جائیں تو کاغذ بھی ضائع نہ ہوگا اور کام بھی جلد مکمل ہو جائے گا۔حضور نے اس خیال کے آتے ہی پہلے پارہ کے نوٹ لکھنے بند کر دیئے اور اس کی بجائے سورہ یونس تا کہف کی تفسیر مکمل کرنے کا فیصلہ فرمایا۔ابھی کام شروع نہیں ہوا تھا کہ حضور ۲۴ مسلح کو کراچی تشریف لے گئے۔حضرت مولوی محمد اسمعیل صاحب ملالپوری بھی حضور کے ہمراہ تھے اور تفسیر کے کام کی خاطر بہت سی کتب اپنے ساتھ لے گئے تھے۔دراصل حضور کا منشاء یہ تھا کہ حضرت مولوی صاحب کی صحت بحال ہو جائے اور وہ سلسلہ کی خدمت کے لئے تازہ دم ہو جائیں۔لیکن افسوس کراچی جا کہ وہ سخت بیمار ہو گئے اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے ارشاد سے سے ار تبلیغ فروری کی شام کو کراچی میں سے واپس تشریف لے آئے کہ قادیان پہنچتے ہی آپ کی حالت اور زیادہ دگر گوں ہو گئی اور آپ در امان ماریچ سالہ مہش کو انتقال کر گئے۔ماہ شہادت / اپریل کے شروع میں حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی نے ارادہ فرمایا کہ جس قدر درس القرآن طبع ہو چکا ہے اس سے آپکے مزید کام شروع کر کے اس کو مکمل کر دیا جائے۔اس سلسلہ میں حضور نے مولوی نور الحق صاحب واقف زندگی کو قصر خلافت میں یاد فرمایا اور ان کو درس القرآن کے " ۶۱۹۴۰ నా نه "الفضل ۲۴ امضاء / اکتوبر ۱ ماه پیش: سے خطیب جمعه فرموده ما را خاد/ اکتوبر سال پیش مطبوعه الفضل ۲۴۰ اتحاد / اکتوبری از پیش صفحه هم کالم ۳-۴ * الفضل ۲۱ در امان ماریچ همه مش صفحه ۵ + کے ابو المنیر مولوی نور الحق صاحب حال مدیہ مینجنگ ڈابریکیٹ ادارۃ المصنفین مراد ہیں ؟