تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 90 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 90

۸۹ (۳) صدر بدستور مولوی شیر علی صاحب رہیں گے۔قائد تبلیغ چوہدری فتح محمد صاحب سیال ، قائد تعلیم و تربیت خانصاحب مولوی فرزند علی صاحب ، قائد مال میر محمد اسحاق صاحب اور ف یا عمومی مولوی عبد الرحیم صاحب درد ہوں گے۔زائد عمر فی الحال چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب ، حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد ٹے صاحب اور خان بہادر چوہدری ابوالہاشم خان صاحب ہوں گے۔(۴) الف - قائد صاحبان کے ساتھ امداد کے لئے مندرجہ ذیل نائب قائد ہوں گے :- تبلیغ مولوی ابو العطاء صالحب تعلیم و تربیت مولوی قمر الدین صاحب مال عمومی مولوی ظہور حسین صاحب مولوی عبد الرحمان صاحب جٹ (۵) قادیان شریف کے ہر محلہ میں اور بیرون جات کی ہر جماعت میں انصار اللہ کے نظام کے ماتحت سار کاموں کی عمومی نگرانی کے لئے ایک ایک مقامی عہدہ دار مقرر ہوگا جس کا نام زعیم انصار اللہ ہو گا۔اُسے مقامی نظام میں وہی حیثیت حاصل ہوگی جو مرکزی نظام میں صدر کو۔(4) اسی طرح قادیان شریف کے ہر محلہ اور بیرو نجات کی ہر جماعت میں ہر شعبہ کی علیحدہ علیحدہ نگرانی کے لئے ایک کارکن ہو گا جو اپنے اپنے شعبہ کے کام کا ذمہ وار ہو گا اور مقامی نظام کے نعیم اور مرکز کی نظام کے قائد کی نگرانی کے ماتحت کام کرے گا۔ایسے عہدہ دارہ مہتم تبلیغ ، مہتم تعلیم و تربیت ، مہتم مال و مہتم عمومی کہلائیں گے (6) تمام مہتمم صاحبان کا فرض ہوگا کہ اپنے اپنے کام کے متعلق پندرہ روزہ رپورٹ اپنے اپنے زعیم کی معرفت اپنے اپنے شعبہ کے قائد کے پاس ارسال کریں۔اور قائد صاحبان کا فرض ہوگا کہ اپنے اپنے شعبہ کی رپورٹ پندرہ روزہ صدر صاحب کے پاس ارسال کریں بحیس کا خلاصہ صدر صاحب کی طرف سے حضرت امیرالمونین ایده اله تان کی خدمت میں ارسال کیا جائے گا۔(ب) ایسی جماعتیں جن کی طرف سے پندرہ روزہ رپورٹ کا آنا غیر ضروری یا دقت طلب ہو۔ان کے متعلق صدر صاحب کو بمبشوره قائد و زعیم صاحبان مناسب ترمیم یا استثناء کرنے کا اختیار ہوگا۔ے حضرت میر صاحب کا ب رامان / مارچ ہش کو وصال ہو گیا اور ان کی جگہ حضرت سید زین العابدین ولی الہ شاہ صاحب کاند مال مقرر کئے گئے ، (مرتب) سے تاریخ وقات هر احسان انتون رشو