تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 86
۸۵ سے گزر کر اب ایک ایسے حصہ عمر میں سے گزر رہے ہیں جس میں دماغ تو سوچنے کے لئے موجود ہوتا ہے مگر زیادہ عمر گزرنے کے بعد ہاتھ پاؤں محنت ومشقت کے کام کرنے کے قابل نہیں رہتے اس وجہ سے ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے کاموں کے سر انجام دینے کیلئے کچھ نوجوان سیکرٹری راہیں سال کے اوپر کے مگر زیادہ عمر کے نہ ہوں) مقرر کریں جن کے ہاتھ پاؤں میں طاقت ہو۔اور وہ دوڑنے بھاگنے کا کام آسانی سے کر سکیں۔تاکہ ان کے کاموں میں سستی اور غفلت کے آثار پیدا نہ ۵۵ ہوں۔میں سمجھتا ہوں اگر وہ چالیس سال سے پیشن سال کی عمر تک کے لوگوں پر نظر دوڑاتے تو انہیں ضرور اس عمر کے لوگوں میں سے ایسے لوگ مل جاتے جن کے ہاتھ پاؤں بھی ویسے ہی چلتے جیسے اُن کے دماغ پھلتے ہیں۔مگر انہوں نے اس طرف توجہ نہ کی اور صرف انہی کو سکوٹری مقرر کہ دیا جن کا نام میں نے ایک دفعہ لیا تھا۔۔حالانکہ میں نے وہ نام اس لئے لئے تھے کہ میرے نزدیک وہ اچھا دماغ رکھنے والے تھے۔ان کی رائے صائب اور سکبھی ہوئی تھی اور وہ مفید مشورہ دینے کی اہلیت رکھتے تھے۔اس لئے نام نہیں لئے تھے کہ ان میں کام کرنے کی ہمت اور قوت بھی نوجوانوں والی موجود ہے اور وہ دوڑ بھاگ بھی کر سکتے ہیں۔ان کا کام صرف نگرانی کرنا تھا اور ضروری تھا کہ ان کے ماتحت ایسے نوجوان لگائے جاتے جو دوڑنے بھاگنے کا کام کر سکتے۔اب بھی اگر وہ اچھا کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں سابق سکرٹریوں کے ساتھ بعض نوجوان مقرر کر دینے چاہئیں۔چاہیے نائب سیکرٹری بنا کہ یا جائنٹ سکریٹری بنا کر تا کہ انصار اللہ میں بیداری پیدا ہو اور ان پر غفلت اور جمود کی جو حالت طاری ہو چکی ہے وہ دُور ہو جائے۔ورنہ یا درکھیں عمر کا تقاضا ایک قدرتی چیز میں سمجھتا ہوں انصار اللہ پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔وہ اپنی عمر کے آخر می حصہ میں سے گزر رہے ہیں۔اور یہ آخری حصہ وہ ہوتا ہے جب انسان دنیا کو چھوڑ کر اگلے جہان جانے کی فکر میں ہوتا ہے اور جب کوئی انسان اگلے جہان جا رہا ہو تو اس وقت اسے اپنے حساب کی صفائی کا بہت زیادہ خیال ہوتا ہے اور وہ ڈرتا ہے کہ کہیں وہ ایسی حالت میں اس دنیا سے کوچ نہ کر جائے کہ اس کا حساب گندہ ہو۔اس کے اعمال خراب ہوں اور اس کے پاس وہ زادِ راہ نہ ہو جو اگلے جہان میں کام آنے والا ہے جب احمدیت کی غرض یہی ہے کہ بندے اور خدا کا تعلق دوست ہو جائے تو ایسی عمر میں اور عمر کے ایسے حصہ میں اس کا جنس قدر احساس ایک مومن کو ہونا چاہیے وہ ہے