تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page vii of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page vii

اس کی دوبارہ اشاعت شروع کی ہے۔نئے ایڈیشن میں جلد نمبر ۸ کو جلد نمبر ے بنایا گیا ہے۔حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے قادیان سفر کے دوران تاریخ احمدیت کی تمام جلدوں کو ہندوستان سے بھی شائع کرنے کا ارشاد فرمایا چنانچہ حضور انور ایدہ اللہ کے ارشاد پر نظارت نشر و اشاعت قادیان بھی تاریخ احمدیت کے مکمل سیٹ کو شائع کر رہی ہے ایڈیشن اول کی تمام جلدوں میں جو غلطیاں سامنے آئی تھیں ان کی بھی تصحیح کر دی گئی ہے۔موجودہ جلد پہلے سے شائع شدہ جلد کا عکس لیکر شائع کی گئی ہے چونکہ پہلی اشاعت میں بعض جگہوں پر طباعت کے لحاظ سے عبارتیں بہت خستہ تھیں اُن کوحتی الوسع ہاتھ سے درست کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔تاہم اگر کوئی خستہ عبارت درست ہونے سے رہ گئی ہو تو ادارہ معذرت خواہ ہے۔اس وقت جو جلد آپ کے ہاتھ میں ہے یہ جلد ہفتم کے طور پر پیش ہے۔دُعا کریں کہ خدا تعالیٰ اس اشاعت کو جماعت احمد یہ عالمگیر کیلئے ہر لحاظ سے مبارک اور با برکت کرے۔آمین۔خاکسار برہان احمد ظفر درانی ناظر نشر و اشاعت قادیان)