تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 46 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 46

اندازہ ہو سکے گا کہ یہ جماعت کیوں ترقی کر رہی ہے۔ا خلیفہ نے حال ہی میں جو پروگرام اپنے پیروؤں کے سامنے رکھا ہے ، ان میں ایک بات یہ بھی ہے کہ ہر بڑے یا چھوٹے امیر یا غریب کے دستر خوان پر ایک سے زیادہ کھانا نہ ہو۔یہ حکم بتی اور اقتصادی پہلوؤں سے پرکھنے کے بعد شاندار نتائج کا ذمہ دار ثابت ہو سکتا ہے۔یوں تو ہر ایک ریفاد مرا در عقلمند اپنے پیروڈی کی اس قسم کا حکم دے سکتا ہے لیکن کو نسار لغارمر ہے جو دعویٰ سے کہہ سکے کہ اس کے سو فیصدی مریلے اس کے ایسے حکم کی پوری پوری تعمیل کرنے کے لئے حاضر ہوں گے صرف خلیفہ قادیان کی یہ خصوصیت ہے کہ اس کے ایسے مریدوں نے جن کے دستر خوانی پر درجنوں کھانے ہوتے تھے اپنے خلیفہ کے حکم کے ماتحت اپنے رویہ میں فوری تبدیلی کرلی ہے اور آج کوئی شخص ثابت نہیں کر سکتا کہ کوئی احمدی اپنے خلیفہ کے اس آرڈر کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔۔خلیفہ کا حکم ہے کہ تین سال تک نئے زیور نہ بنوائے جائیں۔بلا ضرورت کپڑا نہ خریدا جائے عورتیں • اپنے کپڑوں میں گوٹا ، لعیں ، فیتہ یا جھالر وغیرہ کا استعمال ترک کر دیں۔حیرت ہے کہ اس حکم کے ماڈ ہوتے ہی تمام احمدی مرد اور عورت میں ہمہ تن گوش ہو جاتی ہیں اور اپنے خلیفہ کے اس اشارہ پر ان تمام چیزوں کو ترک کر دیتی ہیں۔یہ اتنی بڑی قربانی ہے جس کا نتیجہ لازما یہ ہے کہ یہ گروہ ہند دوستان میں سب جماعتوں پر سبقت لے بھاوے گا جو لوگ بجذبات پر قابو پانے اور بھائنہ خواہشات کو بھی ترک کرنے پر قادر ہو سکتے ہیں وہ کبھی ناجائز خواہشات کا شکار نہیں ہو سکتے اور ظاہر ہے کہ خواہشات کی پیروی ہی انسان کے تنزل کا ذریعہ ہوتی ہے۔پس احمدی اس بارہ میں بھی ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔اور ترک خواہشات کی سپرٹ ان کے خلیفہ نے جس ترتبہ اور دانائی سے اُن کے اندر پھونک دی ہے وہ قابل صد ہزار تحسین و آفرین ہے اور مہندوستان میں آج صرف ایک خلیفہ قادیان ہی ہے جو سر بلند کر کے یہ کہہ سکتا ہے کہ اس کے لاکھوں مرید ایسے موجود ہیں جو اس کے محکم کی تعمیل کے لئے حاضر ہیں۔اور احمدی نہایت فخر سے کہتے ہیں کہ اُن کا خلیفہ ایک نہایت معاملہ فہم ، دور اندیش اور ہمدرد بزرگ ہے میں نے کم از کم ان کی دنیاوی زندگی کو بہشتی زندگی بنا دیا ہے اور اس کے عالیشان مشورت پر عمل کرنے سے دنیا کی زندگی عزت و آبرو سے کٹ سکتی ہے " ہے لسے سات ادیان صفحه ۱۷-۲۰ ( از ارجن سنگھ حاجز، ایڈیٹر اختیار رنگین امرت سرما