تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 43
۳۹ مالی مطالبات پر سب پہلے حضت ما امینی ای ایم ای منی شا ہ کی آواز پر ایک کتے ہوئے جس جماعت نے نہایت ہی اعلیٰ نمونہ پیش کیا وہ قادیان کی جماعت تھی۔لبیک کہنے والی جماعتیں چنانچہ حضور رضی اللہ عنہاس کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔سب سے زیادہ قربانی کی مثال اور اعلیٰ نمونہ قادیان کی جماعت نے دکھایا ہے یہاں کی احمدی آبادی سات ہزار کے قریب ہے۔پنجاب میں احمدیوں کی آبادی سرکاری مردم شماری کے رو سے استہ میں ۵۶ ہزار تھی جو بہت کم ہے۔لیکن اگر ہم اسی کو درست سمجھ کر آج۔، ہزار بھی سمجھ لیں۔تو گویا قادیان کی جماعت سارے پنجاب کا دسواں حصہ ہے۔لیکن ۲۷ ہزار روپیہ کی تحریکات میں قادیان کی جماعت کی طرف سے پانچ ہزار روپیہ نقد اور وعدوں کی صورت میں آیا ہے اور ایسے ایسے لوگوں نے اس میں حصہ لیا ہے کہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔اگرچہ مجھے افسوس ہے کہ بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو زیادہ حصہ لے سکتے تھے مگر کم لیا ہے۔مگر ایک خاصی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے اپنی حیثیت اور طاقت سے زیادہ حصہ لیا ہے۔بعض لوگ تو ایسے ہیں جنہوں نے اپنا سارا اندوختہ دے دیا ہے بعض ایسے ہیں جن کی چار چار پانچ پانچ روپیہ کی آمدنیاں ہیں اور انہوں نے کمیٹیاں ڈال کر اس میں حصہ لیا یا کوئی جائداد فروت کر کے تو کچھ جمع کیا ہوا تھا وہ سب کا سب دے دیا ہے۔باہر کی جماعتوں میں سے بعض کے جواب آئے ہیں اور بعض کے ابھی نہیں آئے اور نہ ہی آسکتے تھے بر طا ہر حال معلوم ہوتا ہے کہ قادیان کی بہت بڑھ جاتی ہے خوشی ہے کہ قادیان کی جماعت نے حسب دستور اس موقعہ پر بھی اعلی درجہ کا نمونہ دکھایا ہے۔باہر کی جماعتوں میںسے بھی بیش نے اخلاص کا عمدہ نمونہ دکھایا ہے اور بعض نے تو اتنی ہوشیاری سے کام لیا ہے کہ حیرانی ہوتی ہے مثلاً لاہور چھاؤنی کی جماعت کا وعدہ قادیان کی جماعت کے وعدہ کے ساتھ ہی پہنچ گیا تھا۔کوئی دوست یہاں سے خطہ سن کر گیا اور اُس سے سُن کر دوست فوراً اکٹھے ہوئے اور تحریک میں شامل ہو گئے۔اور جس وقت مجھے قادیان والوں کی رپورٹ ملی اسی وقت پھر چھاؤنی کی مل گئی۔۔۔۔سرسری اندازہ یہ ہے کہ چودہ دن کے اندر اندر پندرہ ہزار کے قریب دھد سے اور نقد روپیہ آچکا ہے میں میں سے چار ہزار کے قریب نقد ہے اور ابھی جماعت کا بہت سا حصہ خصوصا وہ لوگ جن کی آمدنیاں زیادہ ہیں خموش ہے یا اس انتظار میں ہے کہ جماعت کے ساتھ وعدہ بھیجوائیں گے لیکن دوسری طرف متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے یا غرباء میں سے بعض ایسے ہیں کہ جن کے پاس پیسہ نہیں تھا اور انہوں نے چیزیں پیش کر دیں اور کہا