تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 606 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 606

۵۰۳ پس میں میں فیصلہ کرتا ہوں کہ منارہ اسی پر روشنی کا نظام کر دیا جائے۔تا اللہ تعالیٰ نے احمدیت کی روشنی کو جو بڑھایا ہے۔اس کا ظاہری طور پر بھی اظہار ہو جائے۔باقی اس موقعہ پر صدقہ خیرات کر دیا جائے۔اور چونکہ قادیان کے غریب احمدی تو لنگر خانہ سے کھانا کھائیں گے ہی۔اس لئے یہاں جو صدقہ کیا جائے وہ غیر احمد یوں بلکہ ہندوؤں اور سکھوں کو بھی دیا جائے لے حضور نے مندرجہ ذیل الفاظ میں جلوس کی اجازت مرحمت فرمائی : جلوس کی نسبت فیصلہ "میرا خیال ہے مبلوس کا سوال حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کے سامنے بھی آیا ہے۔اور آپ نے اسے پسند فرمایا ہے۔کہ اس سے لوگ یہ سمجھیں گے۔کہ ہزاروں احمدی ہو چکے ہیں۔اس طرح کے جلوس صحابہ سے بھی ثابت ہیں کہ ہجوم کر کے بعض موقعہ پر پلتے تھے۔عید کے متعلق ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ایک رستہ سے جاؤ اور دوسرے سے آؤ۔اس سے بھی ایک جلوس کی صورت ہو جاتی ہے۔کیونکہ آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ جہاں تک ہو سکے۔اکٹھے آؤ۔جاؤ۔اس سے دشمنوں پر رعب ہوتا ہے۔اور ان کو یہ دیکھنے کا موقعہ ملتا ہے کہ سلسلہ کو کتنی ترقی ہو چکی ہے۔اور ویسے جلوس کا ثبوت احادیث سے ملتا ہے۔مگر ہمارے ہاں جلوس کا طریق غلط ہے۔اسے تماشا بنالیا جاتا ہے۔بجائے سنجیدہ بنانے کے، میں تو یہی سمجھتا ہوں کہ ہجوم اپنے طور پر چلتا جائے اور شخص اپنی پسند کے مطابق شعر پڑھے یا سنے۔بناوٹ اور تصنع کی کوئی ضرورت نہیں۔" مپس میں سب کمیٹی کی تجویز کو اس شرط پر منظور کرتا ہوں کہ وقار اسلامی کو مد نظر رکھا جائے۔ایسا طریقہ اختیار کیا جائے جس سے احمدیت کی شوکت کا اظہار ہو۔اور ایسانہ ہوجس سے اسکے وقار کو صدمہ پہنچے سے جہاں تک اس سفارش کا تعلق تھا کہ جلسہ خلافت جو بلی پر کسی فلم مینی کو فلم بنانے کے خلاف فیصلہ دی جائے علم کی فلم نے دعوت دی جائے کہ وہ جلسہ کی فلم ہے۔حضور نے یہ سفارش بالکل مسترد کردی۔مگر ساتھ ہی فرمایا:۔" اس تجویز کو میں رد کرتا ہوں۔مگر اسکے باوجو د میں بعض باتیں کہنا چاہتا ہوں۔میرا یہ فیصلہ اس بنیاد پر ہے کہ فلم لئے جانے کی کوئی چیز ہی اس تقریب میں نہ ہوگی۔پھر اگر ہو بھی۔تو کسی کمپنی کو کیا ضرورت پڑی ہے کہ آکر اس جماعت کی کسی تقریب کی فلم تیار کرے۔جس نے جا کر اس کو دیکھنا ہی نہیں۔فلم کمپنیوں کا قاعدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اصل کھیل سے پہلے کوئی حصہ علمی یا اخباری رکھ دیتے ہیں۔اور اُس وقت بعض لوگ سیگریٹ پیتے اور چاکلیٹ کھاتے ہیں۔اور کچھ اُسے دیکھ بھی لیتے ہیں جن کو اس سے نے رپورٹ مجلس مشاورت له صفحه ۷۵ ۶ : سه رپورٹ مجلس مشاورت ۳۹ لیہ صفحہ ۷۱۷۰