تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 510 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 510

۴۹۳ پینے یعنی جماعت کے موجودہ امام کو دیکھنے کی سعادت حاصل نہیں ہوئی۔آپ نے ان کے سامنے ایک ایسا نمونہ رکھ دیا ہے کہ جس سے وہ اصل کا صحیح تصور کر سکتے ہیں۔بجدائی کا صدمہ اب کہ آپ ہم سے رخصت ہو رہے ہیں ہمیں آپ کی بھلائی کا سخت صدمہ ہوگا کیا کہ اب ہم اس وجود کو جو ہمارے لئے اللہ تعالے کی ایک رحمت تھی اپنے درمیان نہ پائیں گے۔آپ کی محبت آمیز یاد ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی۔اور اگر ہم آپ کے کیریکٹر کے نہایت نمایاں خوبصورت خذ و شمال کی نقل کرنے میں کامیاب ہو سکیں تو اُسے اپنی خوش بختی سمجھیں گے۔ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ آپ کچھ عرصہ ہم میں رہے اور یقین رکھتے ہیں کہ اس سے آپ کو جماعت احمدیہ کے برطانوی حلقہ کے ساتھ خاص دلچسپی پیدا ہوگئی ہوگی اور اس وجہ سے ہمیشہ اس کی خیر خواہی کا آپ کو خیال رہے گا اور اس کی روحانی ترقی کے لئے آپ ہمیشہ دعا فرماتے رہیں گے۔اگر مغرب اس وجہ سے خوش قسمت ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پوتا ایک لمبے عرصے تک وہاں رہا تو گریٹ بریٹن کو اس سے تین خصوصیت حاصل ہے۔دعا اب جبکہ آپ ہم سے رخصت ہو رہے ہیں ہم غمگین مگر پرخلوص قلوب کے ساتھ آپ کو الوداع کہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتے ہیں کہ آپ کو اسلام کی تاریخ میں زری اور نمایاں خدمات کی توفیق دے۔ہم میں آپ کے مخلص ممبران جماعت احمدیہ گریٹ بریٹین 2" ایڈریس کے جواب میں حضرت صاحبزادہ صاحب نے موزون الفاظ میں شکریہ ادا کرتے ہوئے نہایت اختصار کے ساتھ اپنے جذبات و تاثرات کا اظہار فرمایا۔آپ کے بعد چودھری محمد ظفر اللہ خاں صاحب اور مولانا عبدالرحیم صا درد نے بھی مختصر تقریریں کیں بلے حضرت صاحبزادہ صاحب کو اور جولائی مسلہ کو گیارہ بجے وکٹوریہ ایشین دلندن پر اپنی دعاؤں سے الوداع کیا اور آپ ۲۸ جولائی مسلئہ کو قاہرہ تشریف لائے ہے جماعت احمدیہ مصر کی طرف سے آپ کا اور صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کا قاہرہ اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا۔بلکہ السیداحمد علمی اور السید محی الدین المصنی اور بعض دوسرے مخلصین تو پورٹ سعید میں جہاز پر بھی تشریف "الفضل" اگست ۱۹۳۸ و صفه ۳-۴ < افضل" ، راگست ۱۹ صفحه ۳ بن "افضل" ۳ جولائی 9 صفحہ ) کالم 1 :