تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 10
وہ صرف یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے جب کہا کہ قربانی کریں گے تو کرلیں گے حالانکہ یہ صحیح نہیں۔مجھے ہزاری لوگوں نے لکھا ہے کہ ہم قربانی کے لئے تیار ہیں اور جنہوں نے نہیں لکھا وہ بھی اس انتظار میں ہیں کہ سکیم شائع ہوئے تو ہم بھی شامل ہو جائیں گے۔مگر میں بتاتا ہوں کہ کوئی قربانی کام نہیں دے سکتی جب تک اس کے لئے ماحول پیدا نہ کیا جائے۔یہ کہنا آسان ہے کہ ہمارا حال سلسلہ کا ہے۔مگر سب ہر شخص کو کچھ روپیہ کھانے پر اور کچھ لباس پر اور کچھ مکان کی حفاظت یا کرایہ پر کچھ علاج پر خرچ کرنا پڑتا ہے اور پھر اس کے پاس کچھ نہیں بچتا۔تو اس صورت میں اس کا یہ کہنا کیا معنی رکھتا ہے کہ میرا سب مال حاضر ہے۔اس قسم کی قربانی نہ قربانی پیش کرنے والے کو کوئی نفع دے سکتی ہے اور نہ سلسلہ کو ہی اس سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔سلسلہ اس کے ان الفاظ کو کہ میرا سب حال حاضر ہے کیا کرے جبکہ سارے مال کے معنے صفر کے ہیں جس شخص کی آمد منو روپیہ اور خرچ بھی منظور و پہ ہے وہ اس قربانی سے سلسلہ کو کوئی نفع نہیں پہنچا سکتا جب تک کہ پہلے خرچ کو شو سے توبے پر نہیں لے آتا۔تب بیشک اس کی قربانی کے معنے دس فیصدی قربانی کے ہوں گے پس ضروری ہے کہ قربانی کرنے سے پیشتر اس کے لئے احول پیدا کیا جائے۔اس کے بغیر قربانی کا دعوی کرنا ایک نادانی کا دعوی ہے یا منافقت۔یا د رکھو کہ یہ ماحول اُس وقت تک پیدا نہیں ہو سکتا جب تک عورتیں اور بچے ہمارے ساتھ نہ ہوں۔مرد اپنی جانوں پر عام طور پر پانچ دس فیصدی خرچ کرتے ہیں سوائے اُن عیاش مردوں کے جو عیاشی کرنے کے لئے زیادہ خرچ کرتے ہیں۔ورنہ کنبہ وارمرد عام طور پر اپنی ذات پر پانچ دس فیصدی سے زیادہ خرچ نہیں کرتے اور باقی تو سے پچانوے فیصدی عورتوں اور بچوں پر خرچ ہوتا ہے اس لئے بھی کہ اُن کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔اور اس لئے بھی کہ اُن کے آرام کا مرد زیادہ خیال رکھتے ہیں۔پس ان حالات میں مرد جو پہلے ہی پانچ یا دس یا زیادہ سے زیادہ پندرہ میں فیصدی اپنے او پر خرچ کرتے ہیں اور جین کی آمدنی کا اسی تو سے فیصد کی عورتوں اور بچوں پر شروع ہوتا ہے، اگر قربانی کرنا بھی چاہیں تو کیا کر سکتے ہیں جب تک عورتیں اور بچھے ساتھ نہ دیں۔اور جب تک وہ یہ نہ کہیں کہ ہم ایسا ماحول پیدا کر دیتے ہیں کہ مرد قربانی کرسکیں۔پس تعمیری اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ قربانی کے لئے پہلے ماحول پیدا کیا جائے۔اور اس کے لئے نہیں اپنے بیوی بچوں سے پوچھنا چاہیے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں گے یا نہیں ؟ اگر وہ ہمارے ساتھ قربانی کے لئے تیار نہیں ہیں تو قربانی کی گنجائش بہت کم ہے۔