تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 82
۷۴ محمد ابراہیم صاحب ناصر ملک محمد شریف صاحب آن گجرات - مولوی رمضان علی صاحب مولوی محمد دین صاحب ان نوجوانوں کے انتخاب کے دوران حضرت امیرالمومنین حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اور حضرت چودھری فتح محمد صاحب سیال سے بھی کئی دن مشورہ فرماتے رہے۔اور ریلوے کا تھرڈ کلاس کرایہ جہاز کا ڈیک کرایہ اور اُن کے لئے چھ ماہ کا الاؤنس منظور کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ چھ ماہ کے اندر اندر اپنے اخراجات تجارت یا کسی اور ذریعہ سے خود برداشت کرنے کی کوشش کی جائے۔اس طرح واجبی اخراجات پر یہ مجاہدین تحریک مختلف ممالک کو روانہ ہو گئے جنہوں نے سنگا پور (ملایا ، ہانگ کانگ (چین)، جاپان ، ہنگری ، پولینڈ سپین ، اٹھی ، جنوبی امریکہ ، البانیہ اور یوگو سلاویہ میں نئے مشن قائم کر دیئے اور بعض پہلے مشنوں کے استحکام کا موجب بنے۔اس انتخاب کے وقت جن امور کا خیال رکھا گیا ان کے متعلق حضرت خلیفہ اسیح الثانی فرماتے ہیں: تحریک جدید کے پہلے مبلغین کے انتخاب کے وقت صرف یہ دیکھا جاتا تھا کہ جرات کے ساتھے کام کرنے کا مادہ ہو۔لیاقت کا زیادہ خیال نہیں رکھا گیا تھا۔اس وقت ایسے آدمی کی ضرورت تھی جو دلیری کے ساتھ آگ میں اپنے آپ کو ڈال دینے والا ہو چنانچہ ایسے لوگوں کو منتخب کر کے ہم نے بھیج دیا اور وہ مقصد حاصل بھی ہو گیا۔ان میں سے بعض دینی علوم اور عربی سے بھی اچھی طرح واقف نہ تھے بلکہ بعض کا تقویٰ کا معیار بھی اتنا بلند نہ تھا۔مگر اس وقت ہمیں صرت آواز پہنچانی تھی اور دشمن کو یہ بتانا تھا کہ ہمارے پاس ایسے نوجوان ہیں جو اپنا آرام و آسائش ، اپنا وطن عزیز و اقارز بیوی بچوں، غرض کہ کسی چیز کی پروانہ کرتے ہوئے نکل جائیں گے۔بھوکے پیاسے رہیں گے دین کی خدمت کریں گے ایسی قوم کو جس میں ایسے نوجوان ہوں مار دینا ناممکن ہوتا ہے۔چنا نچہ ہم نے یہ دکھا دیا۔بعض نوجوان برائے نام گذارے لے کو اور بعض یونہی باہر چلے گئے۔اور اس طرح ہمارا خرج باردہ مشنوں پر قریباً ایک مشن کے برابر ہے" سے پھر فرمایا : جانی قربانی کے سلسلہ میں مبتلقین کا ایک جتھا مختلف ممالک میں جا چکا ہے لیکن وہ ایک منه ان مجاہدین کی ٹرینینگ بالکل محتقرنتی۔پڑھائی مسجد مبارک میں ہوتی تھی و مولوی محمداحمد صاحب قبیل کے بیان کے مطابق) مفتی فضل الرحمن صاحب عبد سلسلہ میں طلب پڑھایا کرتے تھے۔ازاں بعد حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ۲۶ مٹی اے کو جلیل صاحب کی نسبت ارشاد فرمایا کہ انہیں قرآن اور دینیات پڑھانے پر مقرر کر دیا جائے " ماہنامہ تحریک جدید و اگست 11 صفحہ ۷ کالم ۲) سے رپورٹ مجلس مشاورت ۱۲۸ و صفر ۰۰۶ +64