تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 70
تاریخ احمدیت جلد ۶ ۲۶/۶/۳۳- جان محمد آنریری سیکرٹری زمینداره بنک حصار بنام سید نا بحضور حضرت خلیفہ صاحب ایدہ اللہ بنصرہ العزیز السلام علیکم۔عرض ہے کہ مسلمانان ضلع حصار کی دکھ بھری داستان کا ایک نیا واقعہ حضور کے پیش کر کے امیدوار ہوں کہ۔۔۔۔۔توجه فرما کر حضور عالی فوری امداد فرما دیں گے۔قبل ازیں واقعہ بڑھلاڈا کی نسبت حضور کی خدمت عالی میں عرض کیا گیا تھا۔جس پر جماعت احمدیہ کی جانب سے اس کی۔۔۔۔پوری پوری امداد ہوئی جس کی نسبت ضلع ہذا کی مسلم آبادی مشکور و ممنون ہے۔حضور کو معلوم ہوگا کہ ہندو مہاسبھا کی سفاکانہ تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہندوؤں نے انبالہ ڈویژن خصوصاً ضلع حصار کو اپنی آماجگاہ بنایا ہوا ہے۔انبالہ - رہتک۔کرنال وغیرہ دیگر اضلاع ڈویژن ہذا کے مسلمان اسی ضلع کے جاندار اور سمجھدار ہیں اس لئے ہندو جنون کے پیروؤں نے اب اپنی تمام تو جہات ضلع حصار پر ڈال دی ہے نیز اسی جگہ اعلیٰ ہندو افسران اندریں بارہ ان کی کھلم کھلا امداد و معاونت کر رہے ہیں۔اور ان مسلمانوں کو نفاق کے ذریعہ لڑا لڑا کر ان کو تباہ و برباد کیا جا رہا ہے۔غرض کہ مسلمانان ضلع کی ہر طرح سے خراب و خستہ حالت کے سامان مہیا کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کی مسلم آبادی کی حالت وہی ہے جو بنی اسرائیل کی حضرت موسیٰ کی بعثت سے قبل فرعون کے زمانہ میں تھی یا مسلم آبادی کشمیر کی آج سے چند روز پہلے۔ان خطرناک۔برباد کن حالات کی موجودگی میں یہاں کے مسلمانوں کی حالت قابل رحم ہے۔جس پر میرے چند احباب و مسلم پبلک کی جانب سے ہدایت ہوئی ہے کہ حضور کی خدمت میں عرض کیا جاوے کہ اندریس بارہ توجہ فرما کر ہماری فوری امداد فرمائی جاوے۔دستخط جان محمد صاحب مولوی محمد شریف صاحب بی۔اے ایل ایل بی وکیل حصار - خان عزیز الحسن خاں صاحب حمزائی بی۔اے ایل ایل بی وکیل " |100 حادثہ بڑھلا ڑا سے متعلق۔۔۔۔۔۔واقعات کا ایک چوہدری مظفرالدین صاحب کا بیان اجمالی خاکہ قارئین کے سامنے رکھنے کے بعد اب ہم چوہدری مظفر الدین صاحب بی۔اے کا ایک بیان درج کرتے ہیں۔جس میں اس اہم واقعہ کی بعض تفصیلات پر بھی روشنی پڑتی ہے۔آپ لکھتے ہیں۔پڑھ لاڈا ایک مشہور منڈی ضلع حصار میں ہے جہاں مدیح تھا جس سے تمام پنجاب کے ملٹری کنٹونمنٹ میں گائے کا گوشت سپلائی ہو تا تھا۔ہندوؤں نے سازش کی کہ مسلمان قصابوں کے بعض لیڈروں کو ختم کر دیا جائے چنانچہ انہوں نے ڈاکوؤں کے ایک گروہ سے ساز باز کر کے ان کے تین