تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 65
تاریخ احمدیت جلد میں شامل ہوا کریں۔بیرونی جماعتوں کے امراء اور پریذیڈنٹوں کو بحیثیت عمدہ مقامی کو ر کا افسر اعلیٰ مقرر کیا گیا۔اور سیکرٹری اور دیگر عہدیدار بلالحاظ عمر کور کے ممبر قرار پائے۔1 ۳/ جولائی ۱۹۳۲ء کو احمدیہ کو ر اور اس کی پہلی ٹریننگ کلاس کے انعقاد کی نسبت مشاورتی کمیٹی ہوئی جس میں درج ذیل فیصلے ہوئے۔قادیان کے مدارس کے طلباء کی نسبت قرار پایا کہ کلاس میں شامل ہونے والوں کو تمام ریکروٹی کورس ختم کرایا جائے۔نیز کوشش کی جائے کہ رائفل کلب کا لائسنس مل جائے تو چاند ماری بھی سکھائی جاسکے۔ہیئت نظام: بیرونی جماعتوں میں احمدیہ کو ر کے قیام کے متعلق مندرجہ ذیل باتوں کا فیصلہ ہوا۔احمدیہ کور کا دستہ (SECTION) سات آدمیوں کا ہو گا۔ایک سربراہ دستہ اور چھ والنٹیر۔چار دستوں کو ملا کر ایک پلاٹون یا گروپ بنایا جائے اور پھر چار پلاٹون ملا کر ایک کمپنی ہوگی۔چونکہ ہماری جماعت کے افراد تھوڑی تھوڑی تعداد میں مختلف مقامات میں پھیلے ہوئے ہیں۔اور کسی ایک جگہ شاید ہی کمپنی بن سکے۔اس لئے فیصلہ ہوا کہ حسب تعداد جماعت دستے یا پلاٹون اور کمپنیاں قائم کی جائیں اور پھر قریب قریب کے دستوں اور پلاٹونوں کو ملا کر کمپنیاں بنا دی جائیں۔ٹریننگ کور کے والٹیئر کی سکھلائی کے متعلق حسب ذیل تجویز ہوئی۔(1) مارچ اور ڈبل مارچ افسر کی نگرانی کے ماتحت ہفتہ میں ایک بار (۲) لاٹھی فائٹنگ اور گ کا ہفتہ میں دو دفعه (۳) معائنہ سامان اور پی ٹی ہفتہ میں ایک دفعہ (۴) با قاعدہ فوجی نظام کے طرز پر پہرا مہینہ میں ایک دفعہ (۵) اپنی پلیٹون میں مل کر کام کرنا مہینہ میں ایک دفعہ (۶) کمپنی میں کام کرنا سال میں ایک دفعہ (۷) تمام کو ر کی ریلی سال میں ایک دفعہ۔والٹیرز کو تحریک کی جائے کہ وہ غلیل (اور اگر اجازت ہو تو تیر کمان اور تلوار بھی) رکھیں۔یہ صرف تحریک ہو گی لازمی امر نہ ہو گا۔سامان:(۱) ایک سوٹی پانچ فٹ 2 انچ لمبی (۲) ری ۱/۳ اینچ موٹی ۱۵افٹ لمبی (۳) سکاؤٹ چاقو (۴) قرآن شریف (۵) کشتی نوح وردی (1) پولیس ٹائپ جوتی یا بوٹ (۲) جراب (۳) نگر خاکی (۴) قمیص خاکی (۵) پگڑی خاکی۔قمیص نصف آستین کی ہوگی جس کا کالر سبز ہو گا۔نیز آستین کا کنارہ سبز- آنے والے اصحاب یہ وردی خود بنوا کر نہ لائیں بلکہ یہاں بنوائی جائے گی۔تاکہ ایک طرز کی بن سکے اور پھر احباب اپنے اپنے مقامات