تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 57
تاریخ احمدیت جلد ۲ ۵۷ سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔اس قسم کی دھمکیاں ہر پارٹی کی طرف سے بآسانی دی جاسکتی ہیں۔میں اس موقع پر یہ مشورہ دیتا ہوں کہ ایک پنجاب مسلم کانفرنس منعقد کی جائے جس میں تمام اضلاع اور تمام طبقات کے سیاسی ومذہبی نمائندے شامل ہوں اور پھر موجودہ حالات پر غور کرنے کے بعد اپنے آخری اور قطعی فیصلے کو حکومت تک پہنچا دیا جائے تاکہ اسلامی مطالبات ہماری خاموشی کے باعث حکومت کی تغافل کی نذر نہ ہو جائیں۔دنیا کو یہ معلوم ہو جانا چاہئے کہ مسلمان کسی طبقہ کی دھمکی سے مرعوب ہونے کے لئے ہرگز ہر گز تیار نہیں " -1