تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 48
تاریخ احمدیت۔جلد ۶ ۴۸ دوران سماعت مقدمه مدعاعلیہ نے مدعیہ اور اس کے عدالت کے اختیار سماعت کا سوال → والد مولوی الی بخش صاحب کے خلاف ۲۳/ اگست ۱۹۳۲ء کو عدالت سب حج صاحب درجہ دوم ملتان میں دعوئی اعادہ حقوق زوجین دائر کر کے عدالت موصوف سے ان ہر دو کے خلاف ۱۷ جون ۱۹۳۴ء کو ڈگری یکطرفہ حاصل کرلی اور عدالت بہاولپور کے سامنے یہ اہم قانونی عذر پیش کیا کہ عدالت کو اس مقدمہ کے بارے میں اختیار سماعت حاصل نہیں کیونکہ بناء دعوئی حدود ریاست بہاولپور میں پیدا نہیں ہوئی اور نہ مدعا علیہ کی رہائش عارضی یا مستقل ریاست بہاولپور کے اندر ہوتی ہے۔دوسرا عدالت برطانیہ سے مدعا علیہ کے حق میں ڈگری استقرار حق زوجیت بر خلاف مدعیہ اور اس کے والد الہی بخش کے صادر ہو چکی ہے اس لئے بروئے دفعہ ااضابطہ دیوانی عدالت ہذا کو اس کے متعلق فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے۔دفعات ۱۳- ۱۴ ضابطہ دیوانی کے بموجب ڈگری قطعی ہو چکی ہے۔اور اس کے صادر ہونے کے بعد مقدمہ زیر سماعت ڈسٹرکٹ عدالت بہاولپور میں نہیں چل سکتا۔اختیار سماعت کے اس اہم سوال پر ۸/ نومبر ۱۹۳۳ء کو عدالت نے تنقیحات ایزاد کیں۔۱۲/ جنوری ۱۹۳۴ء کو مد عاعلیہ نے درخواست دی کہ یہ امر بھی زیر تنقیح لایا جائے۔کہ کی مد عاعلیہ کی وطنیت ریاست بہاولپور میں واقع ہے مگر ڈسٹرکٹ عدالت نے اسے محض اس بناء پر مسترد کر دیا کہ مد عاعلیہ کی طرف سے اس قسم کا عذر پہلے نہیں اٹھایا گیا۔1 مدعاعلیہ نے یکم مارچ ۱۹۳۳ء کو یہ تنقیح قائم کی کہ مدعیہ بوقت ارجاع نالش نابالغ تھی۔جو ۲۹/ مارچ ۱۹۳۳ء کو خارج کردی گئی۔مدعا علیہ کی وفات کے بعد عدالت کا فیصلہ مقدمہ کی اس لمبی کارروائی کے خاتمہ کے بعد جبکہ مقدمہ ابھی زیر غور تھا مظلوم احمدی عبد الرزاق صاحب جو ۱۹۲۶ء سے اس مقدمہ میں الجھائے گئے تھے وفات پاگئے۔جس پر عدالت میں درخواست دی گئی کہ مدعا علیہ کی موت واقع ہونے کے سبب اب کار روائی ختم کر دی جائے لیکن عدالت چونکہ ریاستی حکام اور اپنے مفتی صاحب کے پوری طرح زیر اثر تھی اس لئے اس نے یہ درخواست بھی رد کردی اور فاضل جج نے ۷ / فروری ۱۹۳۵ء مطابق ۱۳ ذیقعدہ ۱۳۵۳ھ کو ایک طویل فیصلہ سنایا جس میں وہی کچھ بیان کیا جس کی اس عدالت کے عملی رویہ سے توقع تھی۔یعنی لکھا۔مدعیہ کی طرف سے ثابت کیا گیا ہے کہ مرزا صاحب کا ذب مدعی نبوت ہیں اس لئے مدعاعلیہ بھی مرزا صاحب کو نبی تسلیم کرنے سے مرتد قرار دیا جائے گا۔لہذا ابتدائی تنقیحات جو ۴/ نومبر ۱۹۲۶ء کو