تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page vi
کہ احمدیت غالب ہو گی اور دنیا پر ایک ہی مذہب ہو گا اور ایک ہی دین اور سب قومیں اسلام کے چشمہ سے سیراب ہوں گی اور قرآن کی تعلیم پر عمل کرنے سے ہی تسکین قلب حاصل کریں گے پس مبارک ہے وہ شخص جو اپنے من تن ، دھن کو قربان کرنے کے لئے ہر دم تیار رہتا ہے کیونکہ اسلام کا احیاء ہم سے اللہ تعالی کے راستہ میں قربان ہو نا طلب کرتا ہے۔پس عزیزو! اٹھو - کمر ہمت باند ھو اور جس طرح خلافت ثانیہ میں آنے والے احباب نے قربانیوں کا بے نظیر نمونہ دکھایا۔اسی طرح خلافت ثالثہ میں تم بھی آگے بڑھو۔تا اسلام کا جھنڈ ا سب دنیا پر لہرانے لگے۔آمین۔