تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page v of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page v

بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم و على عبده المسيح الموعود تاریخ احمدیت کی ساتویں جلد در قم فرموده مکرم و محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب) یہ امر خوشی کا موجب ہے کہ ادارۃ المصنفین کی طرف سے تاریخ احمدیت کی ساتویں جلد تیار ہو کر احباب کے ہاتھوں میں آرہی ہے۔سید نا حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الثانی ان کا باون سالہ دور قیادت ایسا عظیم الشان اور خدا تعالٰی کی نصرتوں سے بھر پور ہے کہ انسانی روح اور زبان خدا تعالی کی حمد کے ترانے گانے لگتی ہے کجاوہ وقت کہ خلافت ثانیہ کا مبارک دور خلافت شروع ہوا۔اور بعض لوگوں نے یہ تعلیاں شروع کر دیں کہ اب یہ سلسلہ ختم ہو جائے گا۔لیکن باون سالہ قیادت کے دوران اللہ تعالی نے جس طرح آسمان سے نصرت کی۔اور قدم قدم پر نشانات کا ظہور ہوارہ احمدیت کی سچائی کا ایک زبر دست ثبوت ہے۔حضرت مصلح موعود ﷺ کے مبارک زمانہ میں دنیا کے ہر کونے اور ہر ملک میں احمدیت کی مضبوط جماعتیں قائم ہو گئیں۔اور احمدیت کا درخت ایسا تناور ہو گیا کہ ہر ملک کے پرندے اس پر نشین بنا کر آرام کرنے لگے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے کے پورا ہونے کا وقت آگیا۔اس عرصہ میں مخالفت کی آندھیاں آئیں ، ابتلاؤں کے طوفان آئے اور مخالفوں نے چاہا کہ وہ خدا تعالیٰ کے لگائے ہوئے پورہ کو ختم کر دیں لیکن سب کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے اور ان مخالفتوں کے نتیجہ میں احمدیت اور تیزی سے ترقی کرنے لگی۔ہر بلا کیں قوم را حق داده اند زیر آن گنج کرم بنهاده اند نوجوانان احمدیت کا فرض ہے کہ وہ سلسلہ کی تاریخ کا مطالعہ کریں اور اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے اور قربانیوں کے معیار کو قائم کرنے کی پوری سعی کریں یہ خدا کی تقدیر ہے اور یہ خدا کا نوشتہ ہے لے نوٹ :- " تاریخ احمدیت" کے سیٹ اور موجودہ ایڈیشن کے اعتبار سے حضرت چودھری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کا یہ پیش لفظ زیر نظر جلد ہ ہی سے متعلق ہے۔(مؤلف)