تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 473 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 473

تاریخ احمدیت جلد ۶ ۴۵۹ فرمایا کہ مرزا معراج الدین صاحب کو اس غلطی کی فورا اطلاع دی جائے۔یہ ہدایت دینے کے بعد حضور فیروز پور افسران حکومت کو ایک خصوصی اطلاع تشریف لے گئے اور اسی تاریخ یعنی ۱۶ اکتوبر ۱۹۳۴ء کو ایک خاص شخص کے ذریعہ سے مرزا معراج الدین صاحب کو اس غلطی کی اطلاع کر دی گئی اور یہ بھی لکھ دیا گیا کہ ان کے وعدہ کے مطابق انتظام ہو جانے پر یہ سرکلر منسوخ کر دیا جائے گا۔حضور ابھی فیروز پور ہی میں تھے کہ ڈپٹی کمشنر صاحب اور سپرنٹنڈنٹ صاحب پولیس قادیان میں آئے اور حضرت چودھری فتح محمد صاحب سیال ایم۔اے حضرت خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب اور حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب سے مبادلہ خیالات کیا۔اور آخر ان سے قطعی اور غیر مشتبہ الفاظ میں یہ کہ دیا گیا۔کہ ہم جاری شدہ سر کلر منسوخ کر دیں گے۔یہ ۱۶- اکتوبر کی ڈاک کے جانے کے بعد کا واقعہ ہے پھر ۱۷۔اکتوبر کو پہلی ڈاک میں جماعتوں کو بھی اس فیصلہ کی اطلاع دے دی گئی۔اور صاحب ڈپٹی کمشنر اور دوسرے حکام کو بھی ! اور بالوضاحت لکھ دیا گیا۔کہ ہم اس موقعہ پر باہر سے کوئی احمد ہی نہیں بلائیں گے۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ۱۷ اکتوبر ۱۹۳۴ء کی شام کو قادیان واپس تشریف لائے راستہ میں حضور انور سے کئی احمدیوں نے عرض کیا کہ ہمارے قادیان پہنچنے کی نسبت کیا ارشاد ہے۔حضور نے سب کو یہی جواب دیا کہ ہمیں اطمینان دلایا گیا ہے کہ پولیس کا انتظام کافی ہو گا۔اس لئے ضرورت نہیں ہاں اگر پتہ لگا کہ گورنمنٹ خاطر خواہ انتظام نہیں کر رہی تو پھر اطلاع دے دی جائے گی۔آٹھ نو بجے حضور قادیان پہونچے اور کھانے اور نماز سے حکومت پنجاب کا ظالمانہ حکم فارغ ہو کر گیارہ ہے کے قریب بیٹھے تھے کہ کسی نے اطلاع دی کہ مجسٹریٹ صاحب علاقہ آئے ہیں۔حضور نے مجسٹریٹ صاحب کو اندر بلا لیا۔انہوں نے چیف سیکرٹری حکومت پنجاب (جی گاربٹ) کا یہ حکم نامہ نکال کر سامنے رکھ دیا۔Order Under Section 3 (I) (d) of the Punjab Criminal Law (Amendment) Act, 1932۔Whereas the Punjab Government is satisfied that there are reasonable grounds for believing that you Mirza Bashir ud Din Mahmud Ahmad of Qadian in the district of Gurdaspur have been summoning persons to Qadian to be present at the conference convened by the Shoha Tabligh of the Majlis Ahrari Islam at or near Qadian to be held on or about the 21st to 23rd of October 1934 inclusive and where as your action in so doing is prejudicial to the public peace or safety, the Punjab Government now