تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 444 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 444

تاریخ احمدیت جلد ۶ دوسرے ہاتھ سے دے دینے کا طریق ایک کھیل تھا۔جو مجروح قلوب کی نمک پاشی کے لئے اختیار کیا جاتا تھا۔مگر حکومت کی اس در پردہ روش کے باوجود اخبار "زمیندار" نے اس لفظی "ضمانت طلبی " کو بھی اس دلچسپ پراپیگنڈا کا ذریعہ بنالیا۔کہ حکومت گویا " قادیانیت نوازی کا ثبوت دے رہی ہے۔اس ضمن میں "زمیندار ۲۱ / اکتوبر ۱۹۳۴ ء کی ایک خبر ملاحظہ ہو۔لاہور ۱۹ اکتوبر (۱۹۳۴ء) | آج نماز کے بعد مسجد آسٹریلیا والی متصل ریلوے اسٹیشن میں مسلمانوں کا زبر دست اجتماع ہوا۔جس میں حسب ذیل قرار دادیں متفقہ طور پر منظور ہو ئیں۔(1) مسلمانان آسٹریلیا مسجد کا یہ جلسہ حکومت پنجاب کی اس پالیسی کو نہایت حقارت و نفرت سے دیکھتا ہے جس کا مظاہرہ مسلمانوں کے صحیح ترجمان روزنامہ ”زمیندار“ اور موقر جریدہ احسان" سے ضمانت طلب کر کے مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کر کے کیا گیا ہے۔یہ دونوں روزنامے اسلام کی کچی خدمت کر رہے ہیں ان سے ضمانت مانگ کر یہ کوشش کرنا کہ اسلام کی آواز کو بند کر دیا جائے۔محال ہے۔ہم حکومت کے ارباب بست و کشاد کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ جلد سے جلد اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کر کے اس کو منسوخ کرتے ہوئے اپنے تدبر اور عاقبت اندیشی کا ثبوت پیش کرے۔(۲) یہ جلسہ مولانا ظفر علی خان صاحب اور آقائے مرتضی احمد خاں میکش کو اس استقلال اور استقامت پر مبارک باد دیتا ہے کہ انہوں نے باطل سے نہ دیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ اسلامی و بچی آواز انشاء اللہ ہمیشہ کلمتہ الحق کے ساتھ بلند ہوتی رہے گی۔۔۔۔۔لاہور ۱۹/ اکتوبر۔چونکہ مولانا احمد علی موجود نہیں تھے اس لئے آج مسجد لائن والی دروازہ شیرانوالہ میں مولانا حبیب الرحمن صاحب لودھیانوی نے ڈیڑھ گھنٹہ تک ایک زبر دست خطبہ دیا۔جس میں آپ نے حکومت کی قادیانیت نوازی پر مفصل تبصرہ کیا۔آپ نے فرمایا کہ عمل کا جواب قول نہیں بلکہ عمل ہے اس دنیا میں بے عمل اور خاموش آدمی کے لئے کوئی جگہ نہیں۔گوشہ نشینی کی عبادت سے آخرت میں صرف جنت مل سکتی ہے۔لیکن دنیا اور آخرت کی عزت قربانی کے سوا نہیں آپ نے تقریر کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں آج صبح 4 بجے خانپور (ریاست بہاولپور) سے واپس لوٹ کر یہاں پہنچا تو مجھے آتے ہی یہ خبر ملی کہ حکومت نے "زمیندار" سے چار ہزار روپے کی ضمانت طلب کرلی ہے۔جس کا سب یہ بتایا گیا کہ اخبار کے ایک مضمون میں دجال کے گدھے کے ذکر کے سلسلے