تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 440 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 440

تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۴۲۶ تو یہ خود اپنے قلعوں کو جو آج ہمارے خلاف تیار کر رہے ہیں اپنے ہاتھ سے گرا دیں گے یا ہمارے سپرد کر دیں گے۔پانچویں ہدایت: حضور انور نے اس فتنے کا روحانی رنگ میں مقابلہ کرنے کے لئے ۲ / مارچ ۱۹۳۴ء کو جماعت سے ارشاد فرمایا۔ror میں تو ایسا محسوس کرتا ہوں کہ گویا ایک چھوٹی سی جماعت کو چاروں طرف سے ایک فوج گھیرے چلی آرہی ہے اور قریب ہے کہ اس کے نکلنے کے لئے ایک انچ بھی جگہ باقی نہ رہے ایک زلزلہ ہے جو اگر چہ ظاہر تو نہیں ہوا۔مگر زمین کے نیچے خوفناک آگ شعلہ زن ہے۔۔۔۔پس میں عام جماعت سے عموماً اور مخلصوں سے بالخصوص جنہوں نے سلوک کے لئے اپنے نام دیئے ہوئے ہیں کہتا ہوں کہ وہ ان ایام میں خصوصیت کے ساتھ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ جماعت کو مخفی ابتلاؤں سے بھی اور ظاہری سے بھی محفوظ رکھے اور اس عظیم الشان ابتلا سے بھی جو گو ابتدائی ایام کی مخالفت کے مشابہ ہے مگر اس وجہ سے اس سے بہت زیادہ خطرناک ہے کہ اس وقت ہم میں خدا تعالیٰ کا نبی تھا اور آج نہیں۔محفوظ رکھ کر ہمیں ہر ایک قسم کی شکست ذلت نا مرادی رسوائی اور بدنامی سے بچائے اور ہر قسم کے فضل برکات عنایات اور مہربانیوں سے حصہ دے۔کامیابیاں کامرانیاں فتوحات ترقیات اور غلبہ عطا فرمائے تا اس کام کو جو اس نے ہمارے ذمہ لگایا ہے ہم کما حقہ کر سکیں اور تاہماری غلطیوں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام بد نام نہ ہوں۔پس دعائیں کرو ممکن ہے چالیس روز کی دعائیں ہی ہمارے اند ر ایک تغیر پیدا کر دیں ہمارے لئے ہمارے خاندانوں ، ہمسایوں، دوستوں، رشتہ داروں شہریوں اور جماعت کے لئے ایک نیک تغیر کا موجب ہو جائیں۔پھر ایسا تغیر ہو کہ ساری دنیا نیک ہو جائے۔پس خود بھی دعائیں کرو اور دوسروں کو بھی اس کی تحریک کرو یہاں تک کہ اللہ تعالی کا فضل نازل ہو اور ہم کامیاب ہو جائیں"۔پھر فرمایا۔۲۵۳ پس وہ دوست جو مجھ سے آکر پوچھتے ہیں کہ ہم کیا کریں میری نصیحت انہیں یہی ہے کہ صبر سے کام لو اور اگر کبھی صبر کا دامن کسی کے ہاتھ سے چھٹ جائے تو پھر صدق سے کام لو۔اسی طرح صوم و صلوٰۃ سے کام لو روزے رکھو اور دعائیں کرو۔نمازیں پڑھو اور دعائیں کرو۔تمہارا روزے رکھنا اور تمہارا اپنے دل میں درد پیدا کرنا اللہ تعالیٰ کی رحمت کو جذب کرلے گا۔تمہارا در دایسا نہیں ہو گا کہ اسے ، دیکھ کر خداتعالی خاموش رہے بلکہ احادیث سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب مومن کے دل میں درد پیدا ہوتا ہے تو اس سے عرش الہی کانپ اٹھتا ہے اور وہ بس نہیں کرتا جب تک اپنے بندے کے غم کو دور نہیں کر دیتا"۔۱۲۵۴