تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 383 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 383

تاریخ احمدیت۔جلد ؟ ۳۶۹ الٹی ہماری تباہی کا پیش خیمہ بن جاتی ہے۔جماعت احرار مظلوم مسلمانان کشمیر کی دستگیری کے لئے تیار ہوئی مگر اب یہ مسلمانوں کو تباہ کرنے کے لئے دستور العمل وضع کر رہی ہے۔ہم ہر گز یہ نہیں چاہتے اور نہ چاہنے دینے کے خواہش مند ہیں کہ احرار کے ذریعے مسلمانوں میں جنگ کا سامان مہیا کیا جائے۔اس وقت اتفاق کی ضرورت ہے نہ کہ کلمہ گو انسانوں کے مٹانے کی۔ہم احرار کے اس شرانگیز رویہ کے خلاف انشاء اللہ العزیز زبر دست جد وجہد کریں گے اور اگر خدا تعالیٰ نے ہمارا ساتھ دیا تو ہماری کوششیں پھل لائیں گی اور مسلمان بھائی بھائی کس طرح گلے ملیں گے۔اس دور پر خطر میں جبکہ ہر قوم اپنی بقاء کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے اور ہر قوم کا منتہائے نظریہ بن رہا ہے کہ دوسری قومیں اس کی عظمت کا راگ الا ہیں۔ورنہ ان کو مٹادیا جائے تو مسلمانوں کو باہمی فرقہ وارانہ فساد میں مبتلا کر کے صفحہ ہستی سے نا پید کرنا کہاں کی دانشمندی ہے۔اس نازک دور میں جبکہ دشمنان ملت اسلام اس مقدس مذہب اور اس کے معتقدین کو تحریر و تقریر اور عمل و تعمیل میں مٹانے کے درپے ہیں مسلمانوں کی باہمی خانہ جنگی ان کے لئے ایک سہولت مہیا کر دے گی اور دشمن ہماری قوم کو آسانی سے کچل دیں گے "۔احرار کا اعلان کہ احمدیوں کے خلاف اینٹی قادیان ڈے“ سے جماعت احمدیہ کے خلاف جنگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا اور ساتھ ہی ہماری جنگ مذہبی نہیں سیاسی ہے احراری لیڈروں نے یہ بھی وضاحت کر دی کہ " قادیانیت" کے خلاف ہماری جنگ مذہبی نہیں خالص سیاسی نوعیت کی ہے جیسا کہ مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری نے اہلحدیث " میں لکھا کہ۔احرار اب کھلے لفظوں میں کہتے ہیں کہ قادیانی گروہ کے ساتھ مسائل کا فیصلہ علماء کی طرف سے ہو چکا ہمارا مقابلہ ان کے ساتھ سیاسی رنگ میں ہے چنانچہ مولوی محمد داؤد غزنوی سیکرٹری مجلس احرار نے جلسہ اہلحدیث کانفرنس کی تقریر میں صاف کہہ دیا تھا کہ مرزائیوں کے ساتھ ہمارا مقابلہ مذہبی نہیں بلکہ سیاسی ہے"۔مولوی صاحب نے مزید لکھا۔احرار کا یہ دعوئی صحیح ہے کہ ہم قادیانی سیاست پر گولہ اندازی کرتے ہیں پس احرار اور قادیان کا اختلاف بالکل ایسا ہے جیسا کہ مسلم لیگ اور ہندو مہاسبھا کا ہے۔اس لئے حسب اصول تقسیم کار احرار کو دوسری تبلیغی انجمنوں سے اپنا کام ممتاز کر لینا چاہئے۔یعنی منقولی مباحثے اور مباہلہ دوسری انجمنوں اور اشخاص کے سپرد کر دیں احرار ان باتوں میں دخل نہ دیں۔جیسے مسلم لیگ کے ممبر ہندوؤں سے تاریخ