تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 16 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 16

تاریخ احمد بیت - جلد ؟ 14 کے ایک وفد نے آریہ سماج مندر میں جاکر بہت سے ہندوؤں کے سامنے اسلام کی خوبیوں پر روشنی ڈالی۔ڈیرہ بابا نانک میں سکھوں کا بھاری میلہ تھا جہاں احمدی سارا دن ہندوؤں اور سکھوں میں حق کا پر چار کرتے رہے۔اڑیسہ کے گاؤں سرلونیاں میں صرف دو ہی احمدی تھے جو تمام دن مصروف تبلیغ رہے۔ایک معزز ہندو نے اعلان کیا کہ جماعت احمدیہ کے پیش کردہ اسلام کو میں تسلیم کرتا ہوں۔اڑیسہ زبان کا ایک ٹریکٹ بھی تقسیم کیا گیا۔بھیرہ کی ہندوؤں کی آبادی میں اس روز چھ کامیاب لیکچرز دیئے گئے۔ایک مسلمان نے شرارت کرنا چاہی مگر خود ہندوؤں نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا۔میرٹھ کے لال کرتی بازار میں صرف ایک ہی احمدی تھا۔جس نے آریہ سماج مندر اور سناتن دھرم مندر پر تبلیغی پوسٹ وغیرہ لگا دیئے اور غیر مسلموں کے مکانوں اور دکانوں پر جاکر تبلیغ اسلام کی۔لاہور میں عشرہ کالمہ " اور "احمدیہ فیلوشپ آف یو تھ " کے ممبروں نے قریباً چار ہزار (اردو) ٹریکٹ تقسیم کئے اور ایک خوبصورت ٹریکٹ انگریزی میں بھی شائع کیا اور قریباً آٹھ ہزار غیر مسلموں تک خدا کا کلام پہنچایا گیا۔اس موقعہ کے لئے چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے نہایت عمدہ کاغذ اور موزوں سائز پر ایک دو ورقہ شائع کر کے غیر مسلموں میں تقسیم کرایا۔ان شہروں کے علاوہ جن کا ذکر بطور نمونہ یہاں کیا گیا ہے۔ہندوستان کے ہر ایسے مقام پر جہاں احمدی موجود تھے وہاں یہ دن بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔اور جماعت احمدیہ کی بدولت ملک کے ہر غیر مسلم طبقے تک اسلام کی آواز پہنچی اور ان کی غلط فہمیوں کا ازالہ کیا گیا۔سید نا حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے تاثرات اتنانی نے اس کا میاب کوشش کا تذکرہ کرتے ہوئے ۱۰ / مارچ ۱۹۳۳ء کو فرمایا۔اس ہفتہ میں ہمارے دوسرے یوم التبلیغ کی تاریخ تھی اور جو رپورٹیں باہر سے آئی ہیں اور جو کام اس جگہ ہوا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تحریک بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت کچھ برکت کے سامان اپنے اندر رکھتی ہے اور اس کے نتیجہ میں دنیا کی اصلاح کی بہت کچھ امید کی جاسکتی ہے "۔ہمارا یہ یوم التبلیغ کیا تھا وہ جری اللہ فی حلل الانبیاء کی پیشگوئی کو پورا کرنے کا ایک ذریعہ تھا۔اس ذریعہ سے جتنے لوگوں کو ہم اسلام میں داخل کریں گے۔اتنے ہی زیادہ اس پیشگوئی کو پورا کرنے والے ہوں گے۔ابھی مجھے ساری رپورٹیں نہیں ملیں۔مگر جو ملی ہیں وہ بہت خوشکن ہیں۔غیر احمد یوں نے