تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 260
ریت - جلد ۶ پہنچ گئے۔سم QIA نیروبی میں کامیاب مناظرہ مکرم شیخ مبارک احمد صاحب کے پیش نظر احمدی مبلغ کی حیثیت |ar- سے تبلیغ اسلام کا ایک وسیع اور بلند نصب العین تھا اور آپ اس " تاریک براعظم کو جلد از جلد منور کرنے کی فکر میں تھے مگر اس کے برعکس سائیں لال حسین صاحب محض احمدیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بلائے گئے تھے اس لئے انہوں نے افریقہ میں آتے ہی نور خدا کو اپنی مونہہ کی پھونکوں سے بجھانے کی سر توڑ کوششیں شروع کر دیں اور احمدیوں کو مناظرے کا چیلنج دے دیا جو شیخ صاحب نے منظور کر لیا اور مسٹرور ما صاحب بیرسٹر پنڈت دولت رام صاحب اور پنڈت آریہ منی صاحب کی موجودگی میں مناظرہ کے شرائط کا تصفیہ کیا گیا۔بحث کے لئے تین مضامین تجویز ہوئے۔(1) حیات و وفات مسیح (۲) انقطاع و اجرائے نبوت (۳) صداقت مسیح موعود - تصفیہ شرائط کے بعد یہ مناظره - ۲۰/ جنوری ۱۹۳۵ء بروز ہفتہ و اتوار نیروبی مسلم سپورٹس کی وسیع و عریض گراؤنڈ میں ہوا۔جس میں حق و صداقت کو ایسی نمایاں فتح نصیب ہوئی کہ غیر مسلم پبلک نے بھی احمدی مناظر کو مبارکباد دی۔چنانچہ ایک سکھ اجیت سنگھ صاحب نے اپنی ایک چٹھی میں لکھا۔” بندہ آپ کے اس مناظرہ میں شامل تھا جس میں کہ آپ کو فتح حاصل ہوئی پس اس کی خوشی میں میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ایسے معاملات میں حق کو پہچانا نہایت مشکل ہو تا ہے مگر اس دن خدا تعالی کی زبر دست طاقت آپ کے ساتھ تھی۔اور آپ نے حق پہنچا دیا ہے۔دشمن کی زبان بند ہو گئی۔۔۔یہ کہتے پھرتے ہیں کہ جھوٹے پر عذاب کیوں نہیں آتا؟ پس یہ عذاب تھا اور اس سے بڑھ کر اور عذاب کیا ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے زبان ہی بند کر دی۔خیمہ کا گرنا ہی میں تو زبر دست نشان سمجھتا ہوں۔اس کے بعد میں نے اور دوسرے دوستوں نے نوٹ کیا کہ اس کی زبان اب رک رہی ہے۔۔۔۔۔۔پبلک نے آپ کو مبارکباد دی۔اور خدا تعالیٰ کی طرف سے پھولوں کی روحانی بارش ہوئی۔" اجیت سنگھ مگاڈی سوڈا کمپنی کینیا کالونی ۲۳/۱/۳۵ احمدیوں پر حملہ اس معرکہ نے نیروبی میں احمدیت کی دھاک بٹھادی اور مخالفین کے حوصلے پست کر دیئے۔اب سا ئیں صاحب نے نیروبی کے باہر کے علاقوں کی طرف رخ کیا۔ATI - شیخ مبارک احمد صاحب نے بھی ان کا تعاقب کیا اور جہاں بھی مباحثہ کی دعوت دی گئی آپ نے اسے قبول کر لیا۔چنانچہ ۲-۳ / فروری ۱۹۳۵ء کو میگاڑی میں کامیاب مناظرے کئے ایک مناظرہ ۱۰ / فروری ۱۹۳۵ء کو نیروبی سے قریبا دو سو میل کے فاصلہ پر ایک بستی میرو" میں ہوا۔اس مناظرہ میں احمدی مناظر نے چیلنج دیا کہ حضرت مسیح علیہ السلام کے لئے قرآن سے آسمان کا لفظ دکھانے پر سو شلنگ انعام