تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 232
تاریخ احمد مین - جلد ؟ ۳۳۰ پرانے کاغذات دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ۱۲ / مئی ۱۹۳۵ء کو کراچی واپس پہنچ گئے اور دو ایک دن کراچی میں قیام کرنے کے بعد آپ لاہو ر ہوتے ہوئے قادیان تشریف لے آئے تھے۔اس طرح آپ کی واپسی مئی ۱۹۳۵ء کے آخری ہفتہ میں قادیان میں ثابت ہوتی ہے۔ایران میں قیام کے زمانہ کے حالات آپ نے ہمیں بہت کم سنائے تھے ، فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالی نے تبلیغ کا بڑا موقعہ دیا۔مختلف گورنروں اور بڑے بڑے حکام سے بے دھڑک ملتا تھا اور ان کے بچوں کو قرآن کریم پڑھاتا تھا چونکہ آپ احمدیت قبول کرنے سے قبل شیعہ مذہب میں تھے اس لئے آپ کو مرثئے بھی بہت سے حفظ تھے اور آواز بھی خدا تعالٰی کے فضل سے بلند اور سریلی تھی اسی طرح بڑی روانی سے فارسی زبان میں گفتگو فرمایا کرتے تھے۔اس لئے میل ملاقات میں آپ کو بڑی سہولت ہوتی تھی"۔ام کے نام تحریک احمدیت کے ذریعہ سے پادریوں کی شکست فاش کا اعتراف اس سال دہلی سے بر صغیر کے مشہور تاجر کتب مولوی نور محمد صاحب نقشبندی قادری چشتی مالک کارخانه تجارت کتب دیلی نے حضرت شاہ رفیع الدین رحمتہ اللہ علیہ اور مولانا اشرف علی صاحب تھانوی کے دو ترجموں والا " معجز نما کلاں قرآن شریف" شائع کیا۔جس کے دیباچہ میں تسلیم کیا کہ بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے ہندوستان سے لے کر ولایت تک کے پادریوں کو شکست دے دی اور ہندوستان کو عیسائی بنانے کی سازش عقیدہ وفات مسیح کے ذریعہ سے بالکل ناکام بنادی چنانچہ انہوں نے لکھا۔اسی زمانہ میں پادری نفر ائے پادریوں کی ایک بڑی جماعت لے کر اور حلف اٹھا کر ولایت سے چلا کہ تھوڑے عرصہ میں تمام ہندوستان کو عیسائی بنالوں گا۔ولایت کے انگریزوں سے روپیہ کی بہت بڑی مدد اور آئندہ کی مدد کے مسلسل وعدوں کا اقرار لے کر ہندوستان میں داخل ہو کر بڑا تلاطم برپا کیا اسلام کی سیرت و احکام پر جو اس کا حملہ ہوا تو وہ ناکام ثابت ہوا کیونکہ احکام اسلام و سیرت رسول ﷺ اور احکام انبیاء بنی اسرائیل اور ان کی سیرت جن پر اس کا ایمان تھا یکساں تھے پس الزامی و نقلی و عقلی جوابوں سے ہار گیا۔مگر حضرت عیسی کے آسمان پر بجسم خاکی زندہ موجود ہونے اور دوسرے انبیاء کے زمین میں مدفون ہونے کا حملہ عوام کے لئے اس کے خیال میں کارگر ہوا۔تب مولوی غلام احمد قادیانی کھڑے ہو گئے اور میفرمائے اور اس کی جماعت سے کہا کہ عیسی "جس کا تم نام لیتے ہو دوسرے انسانوں کی طرح سے فوت ہو کر دفن ہو چکے ہیں اور جس عیسی کے آنے کی خبر ہے وہ میں ہوں۔پس اگر تم