تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 6
تاریخ احمدیت جلد ۶ ترجمہ : جو شخص معاملہ فہم ہو اور ان لوگوں کے حیرت انگیز کارناموں کو دیکھے۔وہ یقینا اس چھوٹی سی جماعت کے جہاد کو دیکھ کر حیران اور انگشت بدنداں رہ جائے گا۔اس جماعت نے وہ کام کیا ہے جس کو کروڑوں مسلمان نہ کر سکے۔ان لوگوں نے اپنے جہاد اور کامیابی کو اپنے دعوئی کی صداقت پر سب سے بڑا معجزہ قرار دیا ہے۔ان کے اس بیان کو ان لوگوں کی موت نے تقویت پہنچائی ہے جو ان کے علاوہ اسلام کی طرف منسوب ہوتے ہیں۔آخر میں (حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ، احمدیت کے بیرونی مشنوں، ریویو آف ریلیجنز انگریزی واردو کے ذکر کے بعد) لکھا۔ا فلا يجب على المسلمين والحال هذه ان يزيلوا عن اذهان اھل اور باو امریکا تلك العقائد الفاسدة التي يعتقد ونها في دينهم ونبيهم هذا فرض على أمراء المسلمين و علماء هم و اغنیاء هم و فقراء هم ايضا فمن ذالذي يقوم اليوم بتبديد تلك الاوهام؟ لا احد الا القاديانيون وحدهم هم الذين يبذلون في ذلك الاموال والانفس ولو قام المصلحون يصيحون حتى تبح أصواتهم و يكتبون حتى تنكسر اقلامهم ما جمعوا من الاموال والرجال في جميع الاقطار الاسلامية عشر ما تبذلها هذه الشرذمة القليلة۔ترجمہ : کیا ان حالات میں مسلمانوں پر واجب نہیں کہ اہل یورپ و امریکہ کے ذہنوں سے وہ فاسد خیالات دور کریں جو وہ اسلام اور آنحضرت ا کے متعلق رکھتے ہیں۔یقیناً واجب ہے اور یہ مسلمانوں کے سلاطین علماء اغنیاء اور فقراء کا فرض ہے۔مگر کون ہے جو ان اوہام کو دور کرنے کے لئے جدوجہد کر رہا ہو ؟ ہر گز کوئی نہیں۔صرف اکیلے احمدی ہیں جو اپنے اموال اور جانوں کو اس راہ میں خرچ کر رہے ہیں ہاں اگر مسلمانوں کے زعماء اور مصلحین کھڑے بھی ہوں اور چلاتے چلاتے ان کی آواز بھرا جائے اور لکھتے لکھتے ان کے قلم ٹوٹ جائیں تب بھی وہ تمام اسلامی دنیا سے مال اور کارناموں کے لحاظ سے اس کا دسواں حصہ بھی جمع نہیں کر سکتے جس قدر یہ چھوٹی سی جماعت خرچ کر رہی ہے۔اسی طرح جامعہ ازہر کے ماہوار رسالہ "نور الاسلام" نے بھی انہیں دنوں لکھا کہ۔للقاديانية حركة نشيطة في الدعوة الى نحلتهم ولما كانوا يقيمون هذه النحلة على شي من تعاليم الاسلام امكنهم ان يدعوا انهم دعاة الاسلام۔۔۔۔۔۔بعثوا بدعاتهم الى سورية وفلسطين و مصر و جدة والعراق وغيرها من البلاد الاسلامية۔۔۔۔كثيرا ما وردتنا رسائل من البلاد العربية وغيرها كامريكا يسال محرروها عن