تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 125 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 125

تاریخ احمدیت جلد ۷ ۱۲۵ ابھی ملک کو بہت ضرورت ہے لیکن پیشگوئی کے مطابق اللہ تعالٰی کا یہ منشاء نہ تھا کہ وہ اس وقت تک رہتے"۔| FAC محلہ دار السعتہ پچھلے سال قادیان میں محلہ دار الانوار کی بنیاد رکھی گئی تھی اس سال حضرت سیدنا امیر المومنین خلیفتہ المسیح الثانی نے ۲۹ نومبر ۱۹۳۳ء کو ریلوے لائن کے مشرقی جانب ایک نئے محلہ دار الستہ کا سنگ بنیاد رکھا۔20 ۲۸۵ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب انگلستان میں کی سفر انگلستان و امریکہ سے مسلمانان ہند کی بالخصوص اور اہل ہند کی بالعموم سنہری خدمات سرانجام دینے کے بعد دسمبر واپسی اور شاندار استقبال ۱۹۳۳ء کے دوسرے ہفتہ میں واپس ہندوستان تشریف لائے تو مسلمانان ہند نے ان کا شاندار استقبال کیا اور مسلمان لیڈروں ں کی طرف سے آپ کو سنہری ہار پہنائے گئے چنانچہ اس ضمن میں دہلی اور لاہور کے بعض مسلم اخبارات کے تین نوٹ درج ذیل کئے جاتے ہیں۔اخبار "عادل ۱۳ / دسمبر ۱۹۳۳ ء نے لکھا۔• ۱۹ د سمبر (دہلی) آج رات کو ساڑھے نو بجے فرنٹیر میل سے چوہدری ظفر اللہ خان صاحب راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے واپس تشریف لائے۔دہلی اسٹیشن پر مسلمانوں کا ایک جم غفیر استقبال کے لئے موجود تھا جن میں حسب ذیل اصحاب خصوصیت سے قابل ذکر ہیں۔آنریبل میاں سر فضل حسین صاحب ممبر گورنمنٹ ہند۔ڈاکٹر ضیاء الدین احمد صاحب ہی۔آئی ای ممبر اسمبلی محمد یامین خان صاحب ممبر اسمبلی کنور اسمعیل خان صاحب ممبر اسمبلی مولانا شفیع داؤدی صاحب ممبر اسمبلی۔خان صاحب ایس ایم عبداللہ صاحب خان صاحب حاجی رشید احمد صاحب - خان صاحب حافظ محمد صدیق صاحب ملتانی۔مسٹر صالح حیدری انڈر سیکرٹری زراعت اشتیاق احمد صاحب چشتی۔مسٹر نادر شاہ مفتی شوکت علی صاحب فہمی ایڈیٹر عادل محمد انوار صاحب ہاشمی اڈیٹر اسلامی دنیا- ڈاکٹر شفیع احمد صاحب ایڈیٹر روزانہ اخبار سلطنت - ضیاء الدین صاحب ایڈیٹر الخلیل - حافظ حکیم سید محمد بلال صاحب پیرزاده درگاه حضرت خواجہ قطب صاحب - حضرت خواجہ حسن نظامی صاحب خان بهادر حافظ عبدالحکیم صاحب میر منشی کمانڈر انچیف خان صاحب میر نواب علی صاحب۔ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب نے ممبران اسمبلی کی طرف سے اور حضرت خواجہ حسن نظامی صاحب نے دہلی کے مسلمانوں کی طرف سے سنہری بار - -