تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 93 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 93

تاریخ احمد بیت۔جلد ؟ دیا - ۱۲۱۵ ۹۳ مباحثہ شہباز پور (بنگال ۲۱ / مئی کو اس جگہ صداقت احمدیت اور نبوت مسیح موعود پر مناظرہ ہوا۔احمدیوں کی طرف سے مولوی سید سعید احمد صاحب نے بحث کی۔صدر مولوی تمیز الدین صاحب تھے جنہوں نے صرف 10 منٹ تک احمدی مناظر کو اور دو گھنٹے تک غیر احمدی مناظر مولوی حسن الدین صاحب کو بولنے کی اجازت دی۔غیر احمد کی مناظر بالآخر جماعت احمدیہ کے خلاف فتویٰ کفر دینے اور از خود مناظرہ ختم کر کے جانے لگے۔لیکن سامعین نے ان کو مجبور کر کے بٹھا دیا۔اس کے بعد مولوی سید سعید احمد صاحب نے فریق ثانی کا مدلل جواب دیا۔- مباحثہ خانیوال (ضلع ملتان) جون ۱۹۳۲ء میں اس جگہ ایک کامیاب مناظرہ ہوا جس میں مرکز سے حافظ مبارک احمد صاحب، مولوی احمد خاں صاحب اور مولوی عبد الاحد صاحب نے شرکت کی پبلک اس سے بے حد متاثر ہوئی۔اور ایک معزز غیر احمدی نے احمدی مبلغین کو دعوت طعام دی۔۱۰ مباحثه اجنالہ : سید احمد علی صاحب اور مولوی محمد نذیر صاحب فاضل ملتانی نے ۲۳ جون کو اجنالہ میں علمائے اہلحدیث مولوی عبد القادر صاحب اور حافظ احمد دین صاحب سے مناظرہ کیا۔غیر مسلم پبلک اہلحدیث مناظر کی بد زبانی کی بہت شاکی تھی۔جس پر غیر احمد ی صدر صاحب کو |TIA معذرت کرنا پڑی۔کرناپڑی۔مباحثه شاه مسکین (ضلع شیخو پوره) ۳-۱۴ جولائی ۱۹۳۲ء کو ایک کامیاب مناظرہ ہوا۔جس میں احمدیوں کی طرف سے مولوی محمد سلیم صاحب اور شیخ مبارک احمد صاحب منا ظر تھے۔-۱۲ مناظرہ سنج مغلپورہ: ۱۷/ جولائی ۱۹۳۲ء کو موضع گنج متصل لاہور میں جماعت احمدیہ اور اہلحدیث کے درمیان ایک فیصلہ کن مناظرہ ہوا۔ختم نبوت کے مسئلہ پر جماعت احمدیہ کی طرف سے مولوی محمد سلیم صاحب اور اہلحدیث کی طرف سے مولوی نور حسین صاحب گر جا کبھی مناظر تھے۔حیات روفات مسیح اور صداقت مسیح موعود کے موضوع پر ملک عبد الرحمن صاحب خادم نے جماعت احمدیہ کی جانب سے مناظرہ کیا اور اہلحدیث کی طرف سے پہلے مولوی احمد دین صاحب پھر مولوی عبدالرحیم شاہ صاحب پیش ہوئے دوسرے اور تیسرے مناظرے کے درمیان غیر اہلحدیث نے میدان مناظرہ میں ہی اپنا جلسہ کر کے مولوی ثناء اللہ صاحب امرت سری کی تقریر شروع کرادی۔مگر پھر فیصلہ ہوا کہ جماعت احمدیہ کی طرف سے تقریر ہو جس پر بعد کو سوالات و جوابات ہوں چنانچہ ابتداء حافظ مبارک احمد صاحب اور مولوی ثناء اللہ صاحب