تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 67 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 67

63 خلافت ثانیہ کا پندرھواں سال رکھتی ہو اگر اسے جان بھی دینی پڑے تو قطعا دریغ نہ کرے پس تم بہادر بنو اور عورت کی عزت کی حفاظت کرو۔عورت کی عزت کو خدا نے قائم کیا ہے اور شعائر اللہ میں سے ہے۔|IAN دار التبلیغ لنڈن کے لئے خواتین احمدیت کی مزید قربانی مجھے لندن کی ظہیر کے بعد مسجد تعمیر انگلستان میں تبلیغ اسلام کا کام روز بروز بڑھ رہا تھا چنانچہ مبلغ انگلستان خان صاحب فرزند علی صاحب کی طرف سے حضرت امیر المومنین کی خدمت میں یہ درخواست پہنچی کہ کام زیادہ ہے اور عملہ بڑھانے کی ضرورت ہے اس کی تائید حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے بھی ولایت کے دوران قیام میں کی تھی۔اس لئے حضور نے فیصلہ صادر فرمایا کہ ایک مبلغ کا وہاں اضافہ کر دیا جائے اور بجائے ہندوستان سے کوئی نیا مبلغ بھیجنے کے خود انگلستان کے کسی نو مسلم کو اس کام پر مقرر کیا جائے۔صدرانجمن کے بجٹ میں چونکہ اس کی گنجائش نہیں تھی اور احمدی خواتین کو بھی تبلیغی کاموں میں مناسب حصہ لینا چاہیئے۔خصوصاً اس لئے بھی کہ یہ مسجد انہی کے چندوں سے بنی ہے۔لہذا حضور نے خواتین احمدیت کو تحریک فرمائی کہ وہ مشن کا زائد خرچ اٹھا ئیں اور جو کچھ دیں اپنے پاس سے دیں نہ کہ مردوں کی جیب سے لے کر - D چنانچہ احمدی مستورات نے حسب سابق حضور کے اس مطالبہ پر پورے اخلاص سے لبیک کہا۔اور قادیان- II امرت سر لدھیانہ کراچی ، گوجرانوالہ سنتوکر اس ، سیالکوٹ ، کیمبل پور لاہور ، فیروز پور لالہ موسی گھٹیالیاں ، میلی ، ملتان ، میرٹھ ، دہلی، نوشہرہ چھاؤنی ایبٹ آباد ، فیض اللہ چک ضلع گورداسپور ضلع محبوب نگر ، ڈیرہ غازی خاں ، جہلم بھیرہ ، چکوال کھو والی چک ۳۱۲ کو ہاٹ اور راولپنڈی وغیرہ مقامات کی مستورات نے اس مالی قربانی میں نہایت اخلاص سے حصہ لیا۔بیرونی ممالک میں سے ماریشس کی احمدی عورتوں نے بھی چندہ دے کر اپنے اخلاص کا ثبوت دیا - HD الألم IAA] IAD