تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page viii of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page viii

ناچیز پر ڈالی تھی۔کہ جس قدر جلد ہو سکے تاریخ احمدیت کو محفوظ کر لیا جائے۔تا کہ آنیوالی نسلیں اس کو مشعل راہ بنا کر خدمت دین کا جذبہ اپنے اندر پیدا کرتی چلی جائیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج اس کی چھٹی اجلد مکمل ہو رہی ہے اور وہ پودا جو حضور رضی اللہ عنہ کے مقدس ہاتھوں نے لگایا تھا۔آج تناور درخت بن چکا ہے۔اور جماعت کے افراد اس کے پھلوں سے لذت اٹھارہے ہیں۔اس کتاب کو یہ اولیت حاصل ہے کہ یہ سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے زمانہ خلافت کے پہلے سالانہ جلسہ پر شائع ہورہی ہے اور اس تاریخی جلسہ کی ایک تاریخی اور علمی یادگار ہونے کا فخر ا سے حاصل ہو رہا ہے۔ہم امید رکھتے ہیں کہ حضور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز اس ناچیز ہدیہ کو قبول فرما دیں گے اور کتاب کے مولف، ناشر اور دیگر معاونین اور کارکنان ادارۃ المصنفین کے لئے دعا فرمائیں گے کہ اللہ تعالٰی ہماری اس محنت کو قبول فرمائے اور ہماری نجات کا ذریعہ بنائے۔اور آئندہ بڑھ چڑھ کر خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے۔آمین اس موقعہ پر ادارۃ المصنفین ان تمام اصحاب کا دلی شکر یہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہے جنہوں نے اس کتاب کی تیاری میں پر خلوص تعاون فرمایا۔درج ذیل اصحاب نے اپنے قیمتی وقت کو صرف کر کے جستہ جستہ مقامات پر نہایت محنت سے نظر ثانی فرمائی۔مجز اہم اللہ احسن الجزاء (۱) حضرت حافظ سید مختار احمد صاحب مختار شاہجہانپوری (۲) مولانا جلال الدین صاحب شمس ناظر اصلاح و ارشاد (۳) مکرم چوہدری محمد شریف صاحب فاضل مبلغ بلا وعربی افریقہ (۴) محترم و مکرم جناب شیخ بشیر احمد صاحب سابق حج ہائیکورٹ مغربی پاکستان۔(۵) مکرم چوہدری محمد صدیق صاحب ایم۔اے انچارج خلافت لائبریری ربوہ (۲) جناب چوہدری ظہور احمد صاحب اڈیٹر صدر انجمن احمد یہ پاکستان و فنانشل سیکرٹری مر ریلیف فنڈ ر بوه - (۷) جناب چوہدری عبد الواحد صاحب نائب ناظر بیت المال آمدر بوہ۔خاکسار کو بھی اللہ تعالٰی نے توفیق دی کہ اول سے آخر تک اس کتاب کے مسودہ کو اس لحاظ سے دیکھا کہ اس کا ہر گوشہ مکمل نظر آئے فالحمد للہ علی ذالک اسی طرح درج ذیل اصحاب بھی ہمارے شکریہ کے مستحق ہیں۔جنہوں نے مولف تاریخ احمدیت موجودہ جلد پنجم