تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 693 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 693

تاریخ احمد بیت جلد ۵ 665 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ روزنامہ " رہبرد کن " نے ۲/ ستمبر ۱۹۳۴ء کو مندرجہ ذیل نوٹ لکھا:- اس کا مقصد ملک کی پیدا شدہ نئی طاقتوں سے اس طرح کام لیتا ہے کہ وہ ملک کے لئے مفید ثابت ہوں وہ چاہتا ہے کہ اس وقت اہل کشمیر میں جو بیداری پیدا ہو گئی ہے اس کو صحیح راستے پر آگے بڑھائے اور سارے ملک کے مختلف فرقوں میں صلح و آشتی کی اسپرٹ کو ترقی دے یہ مقاصد بہت اچھے ہیں اور اداریے سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی باگ قابل ہاتھوں میں ہے۔روزنامه "طاقت" (سیالکوٹ) نے ۲۶/ اگست ۱۹۳۴ء کے شمارہ میں اخبار اصلاح پر یہ تبصرہ کیا۔بغور مطالعہ کے بعد ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ یہ اخبار مسلم کشمیری قوم کا حقیقی مصلح ثابت ہو گا اصلاح رسومات اور تنظیم ملت کا لائحہ عمل اس نے ترتیب دیا ہے کشمیر کے غریب و مفلس مسلمانوں کی نجات اور ان کی بیداری و ترقی کے لئے اعلیٰ و انسب ہے اصلاح کی سر پرستی لازمی ہے مسلمانان جموں و کشمیر کو اس کی اشاعت میں ہر ممکن اضافہ کی کوشش کرنی چاہئے۔یه اخبار اگست ۱۹۳۴ء سے ۱۹۴۷ء تک جاری رہا اور اس نے لگاتار تیرہ برس تک مسلمانوں کی تنظیم و اصلاح کو مضبوط بنانے ان کے سیاسی و سماجی مطالبات کو حکومت تک پہنچانے اور ہراہم مرحلہ پر ان کی رہنمائی کرنے اور مسلم کشمیر کا نظریہ قائم کر کے اس کی ضروریات پر روشنی ڈالنے کا فرض اتنی جرأت اور بے خوفی سے ادا کیا کہ حکومت کشمیر نے اسے بلیک لسٹ کر دیا۔جس پر آل جموں و کشمیر مسلم لیگ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مسٹر اے۔یو- رعنا (نمائندہ اخبار " جاوید" سرینگر) بمقام امیرا کدل منعقد ہوا اور اس میں اخبار رہبر " اصلاح" سرینگر کے بلیک لسٹ آنے پر اظہار افسوس کیا گیا اور حکومت کشمیر کی اس حرکت کو ملکی پریس کے لئے عموماً اور مسلم پریس کے لئے خصوصاً غیر منصفانہ اور متشددانہ کارروائی قرار دیا گیا۔1 ۳۹ اخبار اصلاح کے مدلل اداریے اختبار اصلاح کو اپنے مدلل متین اور ٹھوس ادارتی مضامین کی وجہ سے بہت شہرت حاصل ہوئی اور اس نے مسائل حاضرہ میں مسلمانان کشمیر کی بر وقت رہنمائی کر کے اہم خدمات انجام دیں۔بطور نمونہ چند عنوانات ملاحظہ ہوں۔مسلم کشمیر کی ضروریات (۸/ اگست ۱۹۳۴ء) الیکشن اور مسلمان (۱۱/ اگست ۱۹۳۴ء) مسلمان اور ملازمتیں (۱۶ / اگست ۱۹۳۴ء) الیکشن اور ملت اسلامیہ کا فرض - (۳۱ / اگست ۱۹۳۴ء) باہمی مناقشات بند کر دو (۷ / ستمبر ۱۹۳۴ء) کشمیر میں اقتصادی بے چینی اور اس کا علاج (۱۸/ تمبر ۱۹۳۴ء) مسلمانان کشمیر کس طرح ترقی کر سکتے ہیں۔(۲۵/ ستمبر ۱۹۳۴ء) جموں و کشمیر مسلم پولیٹیکل کانفرنس (۲۲ / اکتوبر ۱۹۳۴ء) برادران وطن مسلمانوں کی توہین کر رہے ہیں (۳۰ / اکتوبر ۱۹۳۴ء)