تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 692 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 692

تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 664 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ فصل سوم اخبار ”اصلاح" کا اجراء ۴ / اگست ۱۹۳۴ء کا دن تحریک آزادی کشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رہے گا کیونکہ اس دن حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خاص ہدایت سے مسلمانان کشمیر کے حقوق و مفادات کے تحفظ اور ترجمانی کے لئے سرینگر سے سہ روزہ اخبار "اصلاح " جاری کیا گیا۔20 اس اخبار کے مندرجہ ذیل اغراض و مقاصد تھے۔(1) مسلمانان کشمیر کی مذہبی اخلاقی ترنی اور سیاسی راہ نمائی اور بیداری (۲) مسلمانوں میں تعلیم و صنعت کی اشاعت و ترویج (۳) مسلم حقوق کی حفاظت (۴) قانون شکن تحریکات کا مقابلہ (۵) اتحاد و اتفاق اور تنظیم (۶) بد رسومات کی اصلاح (۷) حکومت اور عوام کو مخلصانہ مشورے اور صحیح راہ نمائی۔اخبار اصلاح اہل کشمیر کی نظر میں اخبار اصلاح کے اجراء پر شیر کشمیر شیخ محمد عبد اللہ صاحب مسٹر غلام محمد صاحب صادق بی۔اے ایل ایل۔بی۔خواجہ عبدالسمیع صاحب پال ایم۔اے۔ایل ایل بی وکیل ہائیکورٹ جموں و کشمیر۔مسٹر عبدالمجید صاحب قرشی مالک اخبار پاسبان (جموں وغیرہ حضرات نے پر جوش خیر مقدم کیا اور پیغامات دیئے۔اور منشی محمد الدین صاحب فوق مورخ کشمیر نے مدیر اصلاح کو مکتوب لکھا۔اصلاح جن نیک مقاصد کو لے کر عالم وجود میں آیا ہے ان کے لئے میرا دلی ہدیہ تبریک قبول فرمائیے۔اصلاح کے دو پرچے میں نے دیکھے ہیں اصلاح کی اعتدال پسند پالیسی شاید سطحی خیال کے لوگوں کے لئے قابل قبول نہ ہو اور وہ ہنگامہ خیزیوں اور فرقہ بندیوں اور شعلہ افشانیوں ہی کو پسند کرتے ہوں۔لیکن تھوڑے وقت میں بہت کچھ نشیب و فراز دیکھ چکنے کے بعد ایک جماعت اب ایسی بھی پیدا ہو رہی ہے بلکہ ہو چکی ہے جو ایک دوسرے کی پگڑیاں اتار نے اور باہمی فرقہ آرائیاں پیدا کرنے اور غیر ذمہ دارانہ مضامین لکھنے اور غیر آئینی روش پیدا کرنے والے اخبارات سے تنگ آچکی ہے اگر کار پردازان اصلاح" نے عزم صمیم اور قلب سلیم سے کام لیا تو انشاء اللہ اس جماعت میں روز بروز اضافہ ہوتا رہے گا اور یقین رکھئے ایسی ہی جماعتیں اور ایسے ہی اخبارات ملک کی صحیح ترجمانی اور صحیح خدمت کر سکتے ہیں۔اسلامی پریس نے بھی اصلاح" جیسے اصلاحی پرچہ کی اشاعت پر بہت خوشی کا اظہار کیا چنانچہ