تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 41 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 41

تاریخ احمدیت جلد ۵ 41 خلافت ثانیہ کا پندر جلسوں کے عظیم الشان فوائد سیرت النبی کے جلسوں نے ملک کے عرض و طول میں ایک اتحاد و اتفاق اور محبت و آشتی کی ایک نئی روح پھونک دی اور اس سے ملک کو کئی فوائد حاصل ہوئے۔چنانچہ پہلا فائدہ : یہ ہوا کہ ہندوستان کے مختلف گوشوں کے ہزار ہا افراد نے وہ لٹریچر پڑھا جو آنحضرت کے مقدس حالات پر شائع کیا گیا تھا۔دوسرا فائدہ : یہ ہوا کہ ممتاز غیر مسلموں نے جن میں ہندو سکھ عیسائی سب شامل تھے آنحضرت ﷺ کی خوبیوں کا علی الاعلان اقرار کیا۔اور آپ کو محسن اعظم تسلیم کیا۔تیسرا فائدہ یہ ہوا کہ بعض ہندو لیڈروں نے آنحضرت ا کی صرف تعریف و توصیف ہی نہیں کی۔بلکہ ان پر آپ کے حالات سن کر اتنا اثر ہوا۔کہ انہوں نے کہا ہم آپ کو نہ صرف خدا کا پیارا سمجھتے ہیں بلکہ سب سے بڑھ کر اعلیٰ انسان یقین کرتے ہیں کیونکہ آپ کی زندگی کا ایک ایک واقعہ محفوظ ہے مگر دوسرے مذہبی راہنماؤں کی زندگی کا کوئی پتہ نہیں لگتا۔چوتھا فائدہ یہ ہوا کہ مسلمانوں کے مختلف فرقوں کو ایک مشترک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا موقعہ مل گیا اور ہر فرقہ کے لوگوں نے نہایت اخلاص اور جوش سے متحدہ طور پر ان جلسوں کو کامیاب بنانے کی کوشش کی۔خصوصاً شیعہ اصحاب نے ہر جگہ اور ہر مقام پر جس طرح اتحاد عمل کا ثبوت دیا۔وہ نہایت ہی قابل تعریف تھا۔اہلسنت و الجماعت مسلمانوں نے بھی حتی الامکان پوری امداد دی اہلحدیث نے بھی ان کو کامیاب بنانے کی کوشش کی۔سنی علماء میں سے فرنگی محل لکھنو کے علماء خاص طور پر قابل ذکر تھے۔اگر چہ بعض مقامات پر بعض غلط فہمیوں کی وجہ سے مخالفت بھی ہوئی۔لیکن اکثر مسلمانوں نے بہت شاندار خدمات سرانجام دیں۔اور بعض جگہ تو ان کی مساعی اس قدر بڑھی ہوئی تھیں۔کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہاں انہوں نے احمدیوں سے بھی زیادہ کام کیا۔مثلاً امرت سر ، لکھنو، مدراس ، پٹنہ وغیرہ مقامات میں دوسرے فرقوں کے مسلمانوں نے جلسوں کو کامیاب بنانے میں نہایت قابل تعریف کام کیا۔اور دہلی لاہور اور پشاور و غیرہ مقامات میں بھی بڑی امداد دی۔پانچواں فائدہ : یہ ہوا کہ پبلک پر یہ بات کھل گئی کہ ہندوؤں کا ایک بڑا طبقہ بانی اسلام کے خلاف نا پاک لٹریچر کو سخت نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔اور بانی اسلام کو دنیا کا بہت بڑا مصلح تسلیم کرتا ہے۔چھٹا فائدہ یہ ہوا کہ بعض مقامات کے لوگوں نے لیکچروں کو اتنا مفید اور موثر پایا کہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ آئندہ پندرہ روزہ یا ماہواریا سہ ماہی یا ششماہی ایسے جلسے ہوا کریں۔ایک جگہ ایک مسلمان