تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 584 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 584

تاریخ احمدیت جلد ۵ 572 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ جھوٹے ہیں اس تحریک میں سب اہل کشمیر شامل ہیں اور وہ باغی نہیں بلکہ آئینی طور پر اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے والے ہیں اور یہ وہ حق ہے جس سے کوئی شخص کسی کو محروم نہیں کر سکتا۔اس کے علاوہ اور بہت سی باتیں ہیں جو میں اپنے اگلے خط میں ظاہر کروں گا۔سر دست میں اسی پر اکتفا کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ آپ لوگ جلد سے جلد ان امور کے متعلق کو شش کریں گے اور ایسے سامان پیدا کر دیں گے کہ خدا تعالٰی کے فضل سے ہماری کوششیں بار آور ہوں اور آپ لوگوں کو آزادی کا سانس لینا نصیب ہو اور آپ کے لیڈر پھر آپ لوگوں میں آکر شامل ہوں اور آپ کی خدمت میں مشغول ہوں۔والسلام خاکسار مرزا محمود احمد صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی نوٹ: (1) جن صاحبان کو یہ خط پہنچے ان سے درخواست ہے کہ اس کے اثر کو وسیع کرنے کے لئے وہ اپنے دوسرے دوستوں اور واقفوں کے نام اور پتے جو دوسرے گاؤں کے ہوں میرے نام یا سیکرٹری کے نام بھجوا دیں تاکہ آئندہ خطوط اور بھی وسیع علاقوں میں پھیلائے جاسکیں۔(۲) چونکہ میرا ارادہ ہے کہ میں باقاعدہ انگلستان کے لوگوں کو اور ہندوستان کے حکام کو ایک رسالہ کے ذریعہ سے حالات کشمیر سے واقف کرتا رہوں۔میں ممنون ہوں گا کہ اگر اپنے علاقہ کے حالات سے اور حکام کے رویہ سے مجھے آپ لوگ اطلاع دیتے رہا کریں۔واقعات بالکل کچے اور بیان حلفیہ ہونے چاہئیں۔مرزا محمود احمد اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر اہل کشمیر کے نام تغیر اخط (سلسلہ دوم) ڈلٹن کمیشن رپورٹ برادران اسلام علیکم ورحمته الله و برکاتہ گو اب تک مڈلٹن رپورٹ مکمل صورت میں