تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 569 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 569

تاریخ احمدیت۔جلده 557 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ انشاء اللہ ہم لوگ اپنی طاقت کے مطابق آپ لوگوں کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں اور انشاء اللہ تیار رہیں گے اس کے لئے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔اعوذ بالله من !! الرجيم والسلام خاکسار مرزا محمود احمد صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر برادر ان کشمیر کے نام دو سرا پیغام برادران کشمیر ! آپ لوگوں سے جو سلوک اس وقت ہو رہا ہے اسے سن کر ہر مسلمان کا کلیجہ منہ کو آ رہا ہے۔اور تمام ہندوستان میں غم و غصہ کی ایک لہر پھیل رہی ہے۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی پورا زور لگا رہی ہے اور اللہ تعالٰی کے فضل سے امید ہے کہ جلد اس کی کوششیں نتیجہ خیز ہوں گی اور اللہ تعالٰی آپ لوگوں کی مشکلات دور فرما کر بہتری کی صورت پیدا کر دے گا۔برادران! اس وقت بعض خود پرست لوگ مہاراجہ صاحب کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کی زبان بن رہے ہیں۔اور ان تک جھوٹی رپورٹیں کر کر کے انہیں آپ لوگوں کے خلاف بھڑکا رہے ہیں۔کہیں ایک باتصویر جھنڈے کو مشرکانہ طریق پر سلام کروایا جا رہا ہے اور کہیں ٹکٹکیوں پر کس کر بید لگائے جارہے ہیں اور کہیں بانی اسلام ﷺ اور اسلام کو گالیاں دلوائی جارہی ہیں لیکن یہ سب کچھ عارضی مصیبتیں ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے کچھ عرصہ میں دور ہو جائیں گی۔ایک طالب علم علم کے حصول کے لئے پندرہ سال رات دن محنت کرتا ہے۔ایک نان پز اور ایک روٹی پکانے کے لئے تین دفعہ آگ میں جھکتا ہے۔پھر آپ لوگ جو صدیوں کی تیار کردہ غلامی کی زنجیریں کاٹنے میں لگے ہوئے ہیں ان تکالیف کو جو آپ کو پیش آرہی ہیں کب خاطر میں لا سکتے ہیں۔یہ تکلیفیں تو کچھ نہیں ان سے ہزاروں گنا تکالیف بھی اس کام میں پیش آئیں تو ان کی پروا نہیں کرنی چاہئے۔ایک بات ضروری ہے کہ آپ لوگ اپنی طبائع میں جوش پیدا نہ ہونے دیں۔اور اگر پبلک میں آپ کو بولنے کی اجازت نہیں تو اس وقت