تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 546 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 546

تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 534 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ صاحب موصوف نے بھی اپنی حفاظت کا انتظام کیا۔اور میں اپنی بندوق اپنی رانوں میں لے کر سوتا۔ہر جگہ جہاں میں گیا۔اس حالت میں شب گزار تا۔اور مشہور ہو گیا کہ میں مسلح سوتا ہوں۔غرض ان پر مطر حالات میں ہمیں کام کرنا پڑا۔اور یہ اللہ تعالی کا فضل ہے کہ میری کارروائی کے نتیجہ میں مندرجہ ذیل افسر برخاست ہوئے یا وہ پنجاب واپس کر دیئے گئے۔(1) مسٹر سالسبری سپیشل آفیسر علاقہ میرپور (۲) رام چند ڈی آئی جی (جبری پیشن) (۳) چونی لال سب انسپکٹر پولیس (سزائے قید) یہ جیل سے بھاگ گیا تھا۔اور اسے دوبارہ گرفتار کرانے کے بعد سزا دلوائی گئی مسٹرلا تھر آئی جی پولیس سے میں نے کہا۔یہ کام محمد دین صاحب سب انسپکٹر (احمدی) کے سپرد کیا جائے اور اس کی دوبارہ گرفتاری کا زمہ میں لیتا ہوں۔چنانچہ وہ گرفتار ہوا۔اور اس نے سزا پائی۔(۴) رام رتن کپور تھلوی ایم اے وزیر پونچھ یہ بھی وزارت سے علیحدہ کئے گئے۔(۵) بڑو صاحب مجسٹریٹ درجہ اول پونچھ ملک صاحب کو ملک بدر کیا گیا اور قادیان حضرت خلیفتہ المسیح الثانی سے معافی مانگنے کے لئے آئے۔اور روتے ہوئے پاؤں پر گر گئے۔اس وقت حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے اور درد صاحب حضور کے پاس بیٹھے تھے۔(۲) پنڈت بلکاک وزیر وزارت اسلام آباد (جبری ریٹائر منٹ۔۔۔۔(۷) ایک انسپکٹر پولیس جس نے علاقہ ویری ناگ میں مظالم کئے تھے۔اس کا چالان کرایا گیا۔اور میری موجودگی میں اس کے خلاف مقدمہ چلا اور تحقیق کے بعد آخر اس نے سزا پائی"۔i !