تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 518 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 518

تاریخ احمدیت جلد ۵۔ایڈووکیٹ سرانجام دے رہے تھے۔506 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ ایک روز ایک نمائندہ کمیشن سے مولانا درد صاحب نے فرمایا کہ وہ کمیشن کے اس طرح رکن ہیں۔جیسے مسٹر کلینسی اگر مسٹر کلینسی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کار روائی کی تمام فائل اپنے ساتھ گھر پر لے جائیں ، مسٹرڈ لٹن اور ریاست کے دوسرے حکام سے مشورہ کریں۔تو یہ حق آپ کو بھی حاصل ہے۔اس لئے آپ آج مکمل فائل ہمارے پاس لائیں۔تاکہ ہم ملاحظہ کے بعد آپ کو مزید مشورہ دے سکیں ہفتہ کی شام کو وہ فائل لے آئے اور راقم الحروف سے بیان کیا کہ وہ فائل مسٹر کلینسی کے علم کے بغیر اس کے اردلی سے اس شرط پر لے کر آئے ہیں کہ پیر کے روز دفتر کھلنے سے پہلے وہ اسے واپس کر دیں گے راقم الحروف نے اسی وقت اسے ٹائپ کرنا شروع کر دیا۔ساری رات کام کرتا رہا۔دوسرا دن (جو اتفاق سے اتوار کا دن تھا) کام کیا۔اگلی رات نصف شب کے قریب میں نے ساری فائل کی چار نکلیں ٹائپ کر لیں تھیں۔جو بعد میں بہت مفید ثابت ہوئیں۔کیونکہ مسل میں جو نقائص رہ گئے تھے ان کا علم ہو گیا اور مسلم نمائندگان کو ضروری مواد مہیا کر کے ان کے ہاتھ مضبوط کر دیئے گئے اس ۳۴ گھنٹے کے عرصہ میں آرام اور نمازوں کا وقت غالبا چار گھنٹے سے زیادہ نہ ہو گا۔نیند سے بچنے کے لئے کھانے سے پر ہیز کیا۔اور صرف قہوہ استعمال کیا۔اب میں خود حیران ہو تا ہوں کہ ان دنوں اتنا کام کرنے پر بھی خاص کوفت محسوس نہ ہوئی تھی"۔A محترم در و صاحب اس دوران میں چند روز کے لئے قادیان تشریف لے گئے تو شیخ محمد عبد اللہ صاحب نے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی خدمت میں لکھا کہ کیا کروں اکیلا ہوں۔۔۔۔۔جناب سے استدعا کی تھی کہ مولانا درد کو کم از کم دس دن کے لئے سرینگر بھیج دیجئے اور درد صاحب نے بھی فرمایا تھا مگر ابھی تک نہیں آئے۔خدارا انہیں جلدی روانہ فرمائیں۔ورنہ تمام کام بگڑ جائے گا۔میں اس وقت مختلف ہندوستانی ریاستوں کے انسداد گاؤ کشی کے قوانین کے حوالہ جات کی از حد ضرورت ہے مجھے امید قوی ہے کہ جناب والا اس کے متعلق کوشش فرما کر ہمیں مطلوبہ حوالہ جات روانہ فرمائیں گے۔جناب کو شاید کشمیری پنڈتوں کا کمیشن کا نقل بیان مل گیا ہو گا۔ہمیں تبدیلی مذہب کے متعلق جناب کا تفصیلی جواب مطلوب ہے۔براہ کرم تھوڑا بہت وقت نکال کر جناب اس پر تبصرہ فرما ئیں۔ہم نے ایک ایک مہینہ سے دفتر پتھر مسجد کے ساتھ قائم کیا ہے اور کام باقاعدہ چل رہا ہے جناب کو مودبانہ گڑھی حبیب اللہ والا و عدہ یاد دلانے کی جرات کرتا ہوں کہ اخراجات دفتر جو کہ شاید مبلغ - / ۲۳۸ روپے بنتے ہیں جناب والا ماہوار بھیجتے رہیں گے مجھے روپے کی ازحد ضرورت ہے۔کاش مجھے سری نگر سے صرف دو ہفتہ کی مہلت ملتی۔تاکہ میں دیہات کا دورہ کر کے چندہ جمع کرتا۔مگر